EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
۱ تمام ماہ رجب میں یہ دعا پڑھے جو رجب کی پہلی تاریخ کو امام زین العابدینؑ نے پڑھی تھی
يَا مَنْ يَمْلِكُ حَوَاۤئِجَ السَّاۤئِلِيْنَ
اے وہ جو سائلوں کی حاجتوں کا ذمّہ دار ہے
وَ يَعْلَمُ ضَمِيْرَ الصَّامِتِيْنَ
اور خاموش لوگوں کے حالِ دل کا جاننے والا ہے۔
لِكُلِّ مَسْاَلَةٍ مِنْكَ سَمْعٌ حَاضِرٌ
ہر سوال کے لیے تیری سماعت حاضر
وَ جَوَابٌ عَتِيْدٌ
اور تیرا جواب آمادہ ہے۔
اَللّٰهُمَّ وَ مَوَاعِيْدُكَ الصَّادِقَةُ
خدایا تیرے وعدے سچّے،
وَ اَيَادِيْكَ الْفَاضِلَةُ
تیری نعمات بہت زیادہ
وَ رَحْمَتُكَ الْوَاسِعَةُ
اور تیری رحمت بہت وسیع ہے۔
فَاَسْاَلُكَ اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
میرا سوال یہ ہے کہ محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَ اَنْ تَقْضِيَ حَوَاۤئِجِيْ لِلدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ
اور میری دنیا و آخرت کی حاجتوں کو پورا فرمادے کہ
اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَيْ‏ءٍ قَدِيرٌ۔
تو ہر شئے پر قدرت رکھنے والا ہے۔