EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
۱۵سید بن طاؤسؒ نے رسول اکرمؐ سے روایت کی ہے کہ جو شخص ماہ رجب کے جمعہ کو دن چار رکعت نماز ظہر و عصر کے درمیان پڑھے گا اور ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد سات مرتبہ آیت الکرسی اور پانچ مرتبہ قل ھو اللہ پڑھے گا اور آخر میں دس مرتبہ کہے گا
اَسْتَغْفِرُ اللهَ وَ اَسْاَلُهُ التَّوْبَةَ۔
بخشش چاہتا ہوں خدا سے جس کے سوا کوئی معبود نہیں اور اسی سے توبہ کا سوالی ہوں۔
پروردگار عالم اس کے لئے جس دن نماز پڑھی ہے اس دن سے مرنے کے دن تک ہزار حسنات لکھتا رہے گا اور جو بھی آیت پڑھی ہے اس کے بدلے بہشت میں ایک شہر یا قوت سرخ کا اور ہر حرف کے بدلے ایک قصر سفید موتی کا تعمیر کر دےگا اور اس کا عقد حوالعین سے کردےگا اور اس سےراضی رہے گا اور اس کا نام عبادت گذاروں میں درج کر دےگا اور اس کا انجام نیک بختی اور مغفرت پر ہو گا۔