اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے
وَحْدَهُ لَا شَرِيْكَ لَهُ
اور اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔
لَهُ الْمُلْكُ وَ لَهُ الْحَمْدُ
اسی کے لیے ملک ہے اور اسی کے لیے حمد ہے ۔
يُحْيِيْ وَ يُمِيْتُ
وہی حیات دینے والا ہے اور وہی موت دینے والا ہے۔
وَ هُوَ حَيٌّ لَا يَمُوْتُ
وہ زندہ ہے جس کے لیے موت نہیں ہے۔
بِيَدِهِ الْخَيْرُ
سارا خیر اُسی کے ہاتھ میں ہے
وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ
اور وہ ہر شئے پر قادر ہے
وَ اِلَيْهِ الْمَصِيْرُ
اور اُسی کی طرف سب کی بازگشت ہے۔
وَ لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيْمِ
کوئی قوّت و طاقت خدائے علیّ و عظیم کے علاوہ نہیں ہے۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ وَ اٰلِهِ۔
خدایا حضرت محمدؐ نبیِّ امّی اور ان کی آلؑ پر رحمت نازل فرما۔
اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔ اسی کے لئے ملک ہے اور اسی کے لئے حمد ہے۔ وہی حیات دینے والا ہے اور ہی موت دینے والا ہے۔ وہ زندہ ہے جس کے لئے موت نہیں ہے۔ سارا خیر اسی کے ہاتھ میں ہے اور وہ ہر شے پر قادر ہے اور اسی کی طرف سب کی بازگشت ہے۔ کوئی قوت و طاقت خدائے علی و عظیم کے علاوہ نہیں ہے۔ خدایا حضرت محمدؐ نبی اُمّی اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما۔
اٰلِهِ یہ کہہ کر ہاتھوں کو اپنے چہرے پر پھیرلے کہ رسول اکرمؐ سے نقل کیا گیاہے کہ جو شخص بھی یہ عمل انجام دے گا اس کی دعا مستجاب ہو گی اور اسے ساٹھ حج اور ساٹھ عمروں کا ثواب عطا کیا جائے گا۔