EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
۲۰علامہ مجلسیؒ نے زاد المعاد میں لکھا ہے کہ امیرالمومنینؑ سے نقل کیا گیا ہےکہ رسول اکرمؐ نے فرمایا کہ جو شخص بھی ماہ رجب و شعبان و رمضان کی ہر رات میں تین تین مرتبہ سورۂ حمد، آیت الکرسی، سورة الكافرون، سورة الإخلاص، سورة الفلق، سورة الناس پڑھے گا اور تین مرتبہ کہے گا ۔
سُبْحَانَ اللّٰهِ
پاک و پاکیزہ ہے وہ خدا
وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ
اور حمد اسی کے لئے ہے۔
وَ لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ
اور اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔
وَ اللّٰهُ اَكْبَرُ
وہ سب سے بزرگ ہے۔
وَ لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيْمِ۔
کوئی قوّت و طاقت خدائے علیّ و عظیم کے علاوہ نہیں ہے۔
اور تین مرتبہ کہے گا
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ۔
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
اور تین مرتبہ کہے گا
اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُؤْمِنِيْنَ وَ الْمُؤْمِنَاتِ۔
خدایا ! مومن مردوں اور مومن عورتوں کو بخش دے۔
اور چار سو مرتبہ کہے گا
اَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ وَ اَتُوْبُ اِلَيْهِ۔
میں خدا سے بخشش چاہتا ہوں اور اُسی کی طرف پلٹتا ہوں۔
تو پردردگار اسکے تمام گناہوں کو معاف کر دےگا، چاہے وہ بارش کے قطرے، درخت کے پتے اور دریا کے جھاگ کے برابر ہو۔ نیز علامہ مجلسیؒ نے فرمایا ہے کہ ماہ رجب کی رات میں ایک ہزار مرتبہ
لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ۔
اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔
بھی وارد ہوا ہے۔