شب سیز دہم ۱۳؍
شب سیز دہم _۱۳؍___روشن راتوں کی پہلی رات ہے۔ اس میں تین اعمال ہیں:
۱غسل۔
۲چار رکعت نماز، ہر رکعت میں سورۂ حمد اور پچیس مرتبہ قل ھو اللہ
۳دورکعت نماز جو تیرہویں رجب اور تیرہویں شعبان المعظم کی رات میں بھی پڑھی جاتی ہے۔ جس میں ہر رکعت میں سورۂ حمد کے بعد یٰسٓ، سورۂ ملک اور سورۂ رتوحید پڑھا جاتا ہے اور چودھویں شب میں بھی یہ نماز پڑھے۔ چار رکعت دو سلام کے ساتھ۔ اس کے علاوہ دعائے مجیر کے ذیل میں یہ بیان کیا جا چکا ہے کہ جو شخص ماہ رمضان کے روشن دنوں میں اس دعا کو پڑھے گا اس کے گناہ بخش دیئے جائیں گے چاہے بارش کے قطروں، درخت کے پتوں اور بیابان کی ریت کے برابر ہوں۔