EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
ماہِ رمضان کی آخری رات
انتہائی بابرکت رات ہے۔ اس رات کے لئے چند اعمال ہیں۔
۱غسل۔
۲زیارت امام حسین علیہ السلام ۔
۳ سورۂ انعام، کہف اور یٰسٓ پڑھنا اور سو مرتبہ.کہنا ۔
اَسْتَغْفِرُ اللهَ وَاَتُوْبَ اِلَيْهِ۔
۴یہ دعا پڑھے جو شیخ کلینیؒ نے امام جعفر صادق علیہ السلام سے نقل کی ہے۔
اَللّٰهُمَّ هٰذَا شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِيْ اَنْزَلْتَ فِيْهِ القُرْاٰنَ وَقَدْ تَصَرَّمَ،
وَاَعُوْذُ بِوَجْهِكَ الْكَرِيْمِ يَارَبِّ
اَنْ يَطْلُعَ الْفَجْرُ مِنْ لَيْلَتِيْ هٰذِهِ
اَوْ يَتَصَرَّمَ شَهْرُ رَمَضَانَ
وَلَكَ قِبَلِيْ تَبِعَةٌ اَوْ ذَنْبٌ تُرِيْدُ اَنْ تُعَذِّبَنِيْ بِهِ يَوْمَ اَلْقَاكَ۔
۵اس دعاکو پڑھے جس کی شروعات اس طرح ہے ۔پڑھے جو تیئسیویں شب کے اعمال میں گذر چکی ہے۔
يَامُدَبِّرَ الْاُمُوْرِ،
يَابَاعِثَ مَنْ فِي الْقُبُوْرِ،
يَامُجْرِيَ الْبُحُوْرِ
يَامُلَيِّنَ الْحَدِيْدِ لِدَاوُدَ
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
وَافْعَلْ بِي كَذا وَكَذا
۶ وداع ماہِ رمضان کی دعائیں پڑھے جنھیں شیک کلینیؒ، صدوقؒ، شیخ مفیدؒ، شیخ طوسیؒ، اور ابن طاؤسؒ نے نقل کیا ہے اور شاید بہترین دعا صحیفۂ کاملہ کی دعا نمبر ۴۵ پینتالیس ہے۔
اَللّٰهُمَّ يَا مَنْ لَا يَرْغَبُ فِيْ۔۔۔۔
سید ابن طاؤسؒ نے امام صادقؑ سے روایت کی ہے کہ جو شخص ماہِ رمضان کی آخری شب میں اس مہینہ کو وداع کرے اور یہ کہے:
اَللّٰهُمَّ لَا تَجْعَلُهُ اٰخِرَ الْعَهْدِ مِنْ صِيَامِيْ لِشَهْرِ رَمَضَانَ،
وَاَعُوْذُ بِكَ اَنْ يَطْلُعَ فَجْرُ هٰذِهِ اللَّيْلَةِ اِلَّا وَقَدْ غَفَرْتَ لِي۔
پروردگار ایسے بندے کو صبح سے پہلے معاف کردے گا اور اسے توبہ اور انابت کی توفیق دے گا۔
سید ابن طاؤسؒ اور شیخ صدوقؒ نے جابر بن عبداللہ انصاری سے روایت کی ہے کہ میں رسول اکرمؐ کی خدمت ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو حاضر ہوا۔ جیسے ہی حضرت نے مجھے دیکھا فرمایا۔ جابر! یہ ماہ رمضان کا آخری جمعہ ہے۔ اسے رخصت کرو اور یہ کہو۔
اَللّٰهُمَّ لَا تَجْعَلُهُ اٰخِرَ الْعَهْدِ مِنْ صِيَامِنَا اِيَّاهُ
فَاِنْ جَعَلْتَهُ فَاجْعَلْنِيْ مَرْحُوْمًا وَلَا تَجْعَلْنِيْ مَحْرُوْمًا۔
جو شخص بھی آج کی تاریخ میں اس دعا کو پڑھے گا دو میں سے ایک خوبی ضرور ملے گی۔ یا آیندہ رمضان تک باقی رہے گا، یا پروردگار مغفرت و رحمت بے حساب عنایت فرمائے گا۔
سید بن طاؤسؒ اور کفعمیؒ نے رسول اکرمؐ سے نقل کیا ہے کہ جو شخص بھی ماہِ رمضان کی آخری رات میں دس رکعت نماز پڑھے اور ہر رکعت میں سورۂ حمد کے بعد دس مرتبہ قل ھواللہ پڑھے اور رکوع و سجود میں دس مرتبہ ۔
سُبْحَانَ اللهِ
وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ
وَلَآ اِلٰهَ اِلَّا اللهُ
وَاللهُ اَكْبَرُ۔
کہے اور ہردو رکعت کے بعد تشہد اور سلام پڑھے اور جب دس رکعت تمام ہو جائے تو ہزار مرتبہ استغفار
اَسْتَغْفِرُ اللهَ وَاَتُوْبَ اِلَيْهِ۔
کہے اور استغفار کے بعد سجدے میں سر رکھ کر یہ دعا پڑھے۔
يَاحَيُّ يَاقَيُّوْمُ،
يَاذَا الْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ،
يَارَحْمٰنَ الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةِ وَرَحِيْمَهُمَا،
يَااَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ،
يَااِلٰهَ الْاَوَّلِيْنَ وَالْاٰخِرِيْنَ،
اِغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا،
وَتَقَبَّلْ مِنَّا صَلَاتَنَا وَصِيَامَنَا وَقِيَامَنَا۔
رسولؐ خدا نے فرمایا:قسم ہے اس ذات کی جس نے مجھے نبی بنایا ہے کہ جبرئیل اسرافیل سے اور اسرافیل پرورگار سے یہ خبر لائے ہیں کہ ایسا شخص سجدے سے سر نہ اٹھائے گا مگر خدا اس کو بخش دے گا اس کے ماہ رمضان کو قبول کر لے گا اور اس کے گناہوں سے درگذر کرے گا یہ نماز شب عید فطر بھی بھی وارد ہوئی ہے لیکن اس روایت میں یہ ہے کہ تسبیحات اربعہ کو رکوع و سجود کی تسبیح کے بدلے میں پڑھے اور
کے بدلے
وارد ہوا ہے ۔