اے معبود! بے شک تو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے
چونکہ عام طور سے لوگ آج کے دن قرآن ختم کرتے ہیں لہٰذا ختم قرآن کے بعد صحیفۂ کاملہ کی دعا نمبر ۴۲ بیالیس کو پڑھنا چایئے اور اگر چاہے کہ مختصر دعا پڑھیں جسے شیخ نے امیرالمومنینؑ سے نقل کیا ہے تو وہ دعا یہ ہے۔
اَللّٰهُمَّ اشْرَحْ بِالْقُرْاٰنِ صَدْرِيْ،
خدایا میرے سینہ کو قرآن کے ذریعہ کشادہ کردے
وَاسْتَعْمِلْ بِالْقُرْاٰنِ بَدَنِيْ،
میرے بدن کو قرآن کے عمل کی راہ میں لگا دے۔
وَنَوِّرَ بِالْقُرْاٰنِ بَصَرِيْ،
میری بصارت کو قرآن کے ذریعہ نورانی بنا
وَاطْلِقْ بِالْقُرْاٰنِ لِسَانِي،
اور میری زبان کو قرآن کے ذریعہ رواں بنادے
وَاَعِنِّي عَلَيْهِ مَا اَبْقَيْتَنِيْ
اور اس راہ میں جب تک زندہ رہوں میری مدد کرتا رہ۔
فَاِنَّهُ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِكَ۔
تیرے علاوہ نہ کوئی قوّت ہے اور نہ طاقت ہے۔
اس کے علاوہ اس دعا کو پڑھے جو امیرا لمومنین علیہ السلام سے نقل کی گئی ہے ۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَسْاَلُكَ اِخْبَاتَ الْمُخْبِتِيْنَ،
خدایا میں تجھ سے توجہ کرنے والوں کی توجہ،
وَاِخْلَاصَ الْمُوْقِنِيْنَ،
صاحبانِ یقین جیسا اخلاص،
وَمُرَافَقَةَ الْاَبْرَارِ،
نیک بندوں کی رفاقت،
وَاسْتِحْقَاقَ حَقَاۤئِقِ الْاِيْمَانِ،
حقائق ایمان کا استحقاق،
وَالْغَنِيْمَةَ مِنْ كُلِّ بِرٍّ،
ہر نیکی کا حصّہ،
وَالسَّلَامَةَ مِنْ كُلِّ اِثْمٍ،
ہرگناہ سے سلامتی،
وَوُجُوْبَ رَحْمَتِكَ،
رحمت
وَعَزَآئِمَ مَغْفِرَتِكَ،
اور تیری یقینی مغفرت کے لزوم،
وَالْفَوْزَ بِالْجَنَّةِ،
جنّت میں کامیابی
وَالنَّجَاةَ مِنَ النَّارِ۔
اور جہنّم کے نجات کا سوال کررہا ہوں۔