رمضان کی راتوں کی نمازیں
خاتمہ روز و شب کی مشہور نمازوں کا تذکرہ علامہ مجلسیؒ نے اعمال ماہ رمضان کی آخری فصل میں زاد المعاد میں نقل کیا ہے اور میں یہاں صرف آپ ہی کےبیان کو نقل کر رہاہوں
نماز شب اوّل ماہِ رمضان: چار رکعت نماز ہے۔ ہر رکعت میں سورۂ حمد کے بعد پندرہ مرتبہ قل ھواللہ۔
دوسری شب : چار رکعت نماز ہر رکعت میں سورۂ حمد کے بعد بیس مرتبہ اناانزلناہ ۔
تیسری شب : دس رکعت ہر رکعت میں سورۂ حمد اور پچاس مرتبہ قل ھواللہ ۔
چوتھی شب: آٹھ رکعت ہر رکعت میں سورۂ حمد اور بیس مرتبہ اناانزلناہ ۔
پانچویں شب: دو رکعت ہر رکعت میں سورۂ حمد کے بعد پچاس مرتبہ قل ھواللہ اور نماز کے بعد سو مرتبہ صلوات۔
چھٹی شب: چار رکعت ہر رکعت میں سورۂ حمد کے بعد تبارک الذی بید ہ الملک ۔
ساتویں شب: چار رکعت ہر رکعت میں سورۂ حمد اور تیرہ مرتبہ اناانزلناہ ۔
آٹھویں شب: دو رکعت ہر رکعت میں سورۂ حمد اور دس مرتبہ قل ھواللہ اور سلام کے بعد ہزار مرتبہ سبحان اللہ۔
نویں شب: نماز عشاء اور سونے کے درمیان چھ رکعت، ہر رکعت میں سورۂ حمد کے بعد سات مرتبہ آیت الکرسی اور نماز کے بعد پچاس مرتبہ صلوات۔
دسویں شب: بیس رکعت ہر رکعت میں سورۂ حمد اور تیس مرتبہ قل ھواللہ ۔
گیارہویں شب: دو رکعت ہر رکعت میں سورۂ حمد اور بیس مرتبہ انا اعطیناک الکوثر ۔
بارہویں شب: آٹھ رکعت ہر رکعت میں سورۂ حمد اور تیس مرتبہ اناانزلناہ ۔
تیرہویں شب: چار رکعت ہر رکعت میں سورۂ حمد اور پچیس مرتبہ قل ھواللہ ۔
چودھویں شب: چھ رکعت ہر رکعت میں سورۂ حمد اور تیس مرتبہ اذا زلزلت الارض
پندرہویں شب: چار رکعت پہلی دو رکعتوں میں سورۂ حمد کے بعد سو مرتبہ قل ھواللہ اور آخری دو رکعتوں میں سورۂ حمد کے بعد پچاس مرتبہ قل ھواللہ ۔
سولہویں شب: بارہ رکعت ہر رکعت میں سورۂ حمد کے بعد بارہ مرتبہ الھٰکم التکاثر ۔
سترہویں شب : دو رکعت پہلی رکعت میں سورۂ حمد کے بعد جو سورہ چاہے اور دوسری رکعت میں سورۂ حمد کے بعد سو مرتبہ قل ھواللہ اور نماز کے بعد سو مرتبہ لا اله الا اللہ ۔
اٹھارہویں شب : چار رکعت ہررکعت میں سورۂ حمد کے بعد پچیس مرتبہ انّا اعطینٰک الکوثر ۔
انیسویں شب: پچاس رکعت سورۂ حمد اور پچاس مرتبہ اذازلزلت الارض. کے ساتھ ۔ شاید مقصد یہ ہے کہ
پچاس مرتبہ اذا زلزلت الارض. پچاس رکعت میں یعنی ہر رکعت میں ایک مرتبہ اذا زلزلت الارض پڑھے اور ۔ بیسویں، اکیسویں ، بائیسویں، تئیسیویں اور چوبیسویں شب میں آٹھ رکعت حمد کے بعد جو سورہ چاہے وہ پڑھے۔
پچیسویں شب: آٹھ رکعت ہر رکعت میں سورۂ حمد اور دس مرتبہ قل ھواللہ ۔
چھبیسویں شب: آٹھ رکعت ہر رکعت میں سورۂ حمد اور سو مرتبہ قل ھواللہ ۔
ستائیسویں شب: چار رکعت ہر رکعت میں سورۂ حمد اور تبارک الذی بیدہ الملک اور اگر نہ ہو سکے تو پچیس مرتبہ قل ھواللہ ۔
اٹھائیسویں شب: چھ رکعت ہر رکعت میں سورۂ حمد کے بعد سو مرتبہ آیت الکرسی، سومرتبہ قل ھواللہ سو مرتبہ سورہ کوثر اور نماز کے بعد سو مرتبہ صلوات ۔
مولٔف کا بیان ہے کہ اٹھائیسویں شب کی نماز جیسا کہ میں نے دیکھا ہے اس طرح ہے کہ چھ رکعت نماز پڑھے۔ پہلے سورہ حمداور دس مرتبہ آیت الکرسی دس مرتبہ سورہ کوثر دس مرتبہ سورہ قل ھواللہ اور سور مرتبہ صلوات کے ساتھ۔
انتیسویں شب: دو رکعت ہر رکعت میں سورۂ حمد اور بیس مرتبہ قل ھواللہ ۔
تیسویں شب: بارہ رکعت ہر رکعت میں سورۂ حمد اور بیس مرتبہ قل ھواللہ اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد سو مرتبہ صلوات۔
ظاہر ہے کہ ان تمام نمازوں میں ہر دو رکعت کے بعد سلام ضروری ہے۔