EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
اعمالِ شبِ ماہ ربیع الاوّل ۱۲؍ تا ۱۷؍تاریخ
روز دواز دہم
بارہ۱۲؍ ربیع الاوّل
بروایت جناب کلینیؒ ومسعودی اور مطابق مشہور عامہ یہی ہے کہ ولادت باسعادت حضرت رسولؐ خدا اسی روز ہوئی ہے اور مستحب ہے کہ انسان دو رکعت نماز پڑھے۔ پہلی رکعت میں حمد اور تین بار قل یا ایہاالکٰفرون پڑھے اور دوسری رکعت میں حمد اور تین مرتبہ سورۂ توحید پڑھے۔ اس کے علاوہ اسی دن آنحضرتؐ مدینہ میں وارد ہوئے تھے اور شیخ نے فرمایا ہے کہ اسی دن ۳۲ھ؁میں بنی مروان کی حکومت ختم ہوئی ہے۔
ماہ ربیع الاوّ ل کی ۱۴؍تاریخ
روز چہاردہم
۶۴ھ؁ میں یزید بن معاویہ و اصلِ جہنم ہوا ہے اور اخبارالدول میں ہے کہ یزید مرض ذات الجنب میں مقام حوران میں مرا ہے اور اس کا جنازہ دمشق لا کر باب صغیر میں دفن کیا گیا ہے اور اس کی قبر گھورے پر ہے اور اس کی عمر ۳۷ سال تھی اور اس کی حکومت تین سال اور نو مہینے رہی ہے۔
سترہویں رات
شب ولادت پیغمبر اسلامؐ ہے اور بہت برکت والی رات ہے اور سیدؒ نے فرمایا ہے کہ اس رات میں ہجرت سے ایک سال قبل آنحضرتؐ کی معراج ہوئی تھی۔