ماہ ربیع الثانی، جمادی الاولیٰ اور جمادی الثانیہ کے بارے میں
سیدؒ بن طاؤسؒ نے ان تینوں مہینوں کے ہر دن کے لئے دعا نقل کی ہے ۔دس ۱۰؍ ربیع الثانی شیخ مفیدؒ نے فرمایا ہے کہ روز دہم ماہِ ربیع الثانی ۲۳۲ھ میں امام حسن عسکریؑ کی ولادت باسعادت ہوئی ہے اور بے حد برکت کا دن ہے اور مستحب ہے کہ انسان اس نعمت عظیم کے شکرانہ کے لئے روزہ رکھے۔