EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
اعمال ماہِ جمادی الثانیہ
سید بن طاؤسؒ نے نقل کیا ہے کہ اس مہینہ میں جس وقت چاہے چار رکعت نماز پڑھے دو سلام کے ساتھ پہلی رکعت میں حمد اور ایک بار آیۃ الکرسی اور پچیس بار انا انزلناہ اور دوسری رکعت میں حمداور ایک مرتبہ الہٰکم التکاثر اور پچیس مرتبہ قل ھواللہ ، تیسری رکعت میں حمد اور ایک مرتبہ قل یا ایہاالکٰفرون اور پچیس مرتبہ قل اعوذ برّب الفلق اور چوتھی رکعت میں حمد اورایک مرتبہ اذا جاء نصر اللہ اور پچیس مرتبہ قل اعوذ برّب الناس پڑھے اور چوتھے سلام کے بعد ستّر مرتبہ پڑھے۔
سُبْحَانَ اللّٰهِ
وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ
وَ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ
وَ اللّٰهُ اَكْبَرُ
اور ستّر مرتبہ
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
پھر تین مرتبہ
اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُؤْمِنِيْنَ وَ الْمُؤْمِنَاتِ
پھر سجدہ میں سر رکھ کر تین مرتبہ کہے
يَا حَيُّ يَا قَيُّوْمُ
يَا ذَا الْجَلَالِ وَ الْاِكْرَامِ
يَا اَللّٰهُ يَا رَحْمَانُ يَا رَحِيْمُ
يَاۤ اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ
پھر جو حاجت رکھتا ہو خدا سے طلب کرے کہ جو ایسا کرے گا خدا اس کو اس کے مال کو اور اس کے اہل و عیال کو اور دین دنیا کو دوسرے سال تک محفوظ رکھے گا اور اگر اس سال مر جائے گا تو شہادت پر مرے گا یعنی شہیدوں کا ثواب حاصل کرے گا۔