EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
مشترکہ تعقیبات
علامہ مجلسیؒ نے فرمایا ہے کہ عرف میں تعقیب، اس تلاوت قرآن اور دعا کو کہا جاتا ہے جو نماز کے بعد پڑھی جاتی ہے۔
افضل یہ ہےکہ تعقیبات کو باوضو اور روبقبلہ بیٹھ کر پڑھے۔ اور یہ بھی بہتر ہے کہ تشہد کی طرح بیٹھے اور بات نہ کرے۔
خاص طور سے شام کی نماز کے بعد اور بعض علماء نےکہا ہےکہ تعقیب میں نماز کی تمام شرطوں کا لحاظ رکھنا چاہیئے لیکن پھر بھی جس طرح ممکن ہو نماز کے بعد تلاوتِ قرآن اور دعا میں مشغول رہے یہاں تک کہ راستہ چلتے ہوئے بھی پڑھ سکتا ہے اور اسی لحاظ سے ثواب کا بھی حقدار ہوگا۔
شیخ عباس قمیؒ کا بیان ہے کہ ائمہ اطہار علیہم السلام سے دین اور دنیا کے لئے نماز کے بعد پڑھی جانے والی بیشمار دعائیں نقل ہوئی ہیں اور چونکہ جسمانی عبادتوں میں نماز سب سے عظیم عبادت ہے اور نماز کی تکمیل کے لئے ماثورہ تعقیبات اہم کردار ادا کرتی ہیں اور ان سے انسان کے ضروریات پورے ہوتے ہیں اور گناہ محو ہوتے ہیں۔
لہٰذا میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ ان میں سے اکثر دعاؤں کو بحارالانوار اور مقباس علامہ مجلسیؒ سے لے کر اس رسالہ میں نقل کردوں۔
ان تعقیبات کی دو قسمیں ہیں۔بعض مشترک ہیں اور بعض تعقیبات مخصوص ہیں۔ مشترک ان تعقیبات کو کہا جاتا ہے جو نماز کے بعد پڑھی جاتی ہیں اور ان کی تعداد بہت زیادہ ہے ہم اس جگہ ان میں سے صرف چند چیزوں کو بیان کریں گے۔