EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
دیگر نماز استغاثہ
اور اسی کتاب شریف میں حضرت امام جعفر صادقؑ سے روایت ہے کہ تم لوگوں میں سے جب کوئی خداوند عالم کی بارگاہ استغاثہ کرنا چاہے تو دور کعت نماز پڑھے ۔
اور اس کے بعد سجدے میں جا کر کہے:۔
يَا مُحَمَّدُ يَا رَسُوْلَ اللّٰهِ يَا عَلِىُّ
یا محمدؐ یا رسول اللہؐ یا علیؑ
يَا سَيِّدَىِ الْمُؤْمِنِيْنَ وَالْمُؤْمِنَات
اے مومنین و مومنات کے سردارو !
بِكُمَا اَسْتَغِيْثُ اِلَى اللّٰهِ تَعَالٰى
میں آپ کے واسطہ سے خدا کے حضور استغاثہ کرتا ہوں
يَا مُحَمَّدُ يَا عَلِىُّ
یا محمدؐ یا علیؑ
اَسْتَغِيْثُ بِكُمَا يَا غَوْثَاهُ
آپ دونوں سے استغاثہ کرتا ہوں اے فریاد رس
بِاللّٰهِ وَ بِمُحَمَّدٍ
خدا کے واسطے سے محمد مصطفیٰؐ
وَّ عَلِيٍّ وَ فَاطِمَةَ۔
و علیؑ و فاطمہؑ کے واسطے سے
اور ہر ایک امام کا نام لے اس کے بعد کہے:۔
بِكُمْ اَتَوَسَّلُ‏ اِلَى اللهِ تَعَالٰى۔
خدا کے سامنے آپ کو وسیلہ بناتا ہوں۔
یقیناً اسی وقت وہ حضرت اس کی مدد کو پہنچیں گے انشاء اللہ