نماز روز منگل
آپؑ ہی سے مروی ہے کہ جو شخص روز سہ شنبہ منگل چھ رکعت نماز پڑھے اور ہر رکعت میں حمد کے بعد آیت ‘‘اٰمَنَ الرَّسُوْلُ’’ آخر تک اور سورۂ ‘‘اِذَا زُلْزِلَتِ ’’ ایک مرتبہ پڑھے تو خداوند عالم اس کے گناہ بخش دے گا اور وہ گناہوں سے اس طرح پاک ہو جائے گا جیسے آج ہی دنیا میں آیا ہے۔