EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
رفع مرض کی دعا
اس کے علاوہ مرض کے دور کرنے کے لئے تین کلو گیہوں خریدے اور سیدھا لیٹ کر گیہوں کو اپنے سینے پر رکھ کر کہے:۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّىْ اَسْئَلُكَ بِاسْمِكَ
خدایا میں اس نام کے وسیلہ سے سوال کررہا ہوں
الَّذِىْ اِذَا سَئَلَكَ بِهِ الْمُضْطَرُّ كَشَفْتَ مَابِهِ مِنْ ضُرٍّ
جس کے وسیلہ سے کوئی بھی مضطر سوال کرتا ہے تو تو اس کے رنج و غم کو دور کردیتا ہے،
وَّ مَكَّنْتَ لَهُ فِى الْاَرْضِ
اسے دنیا میں قوّت و طاقت عطا کرتا ہے
وَ جَعَلْتَهُ خَلِيْفَتَكَ عَلٰى خَلْقِكَ
اور مخلوقات پر اپنا خلیفہ بنا دیتا ہے،
اَنْ تُصَلِّىَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰى اَهْلِ بَيْتِهِ
میرا سوال یہ ہے کہ محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَ اَنْ تُعَافِيَنِىْ مِنْ عِلَّتِىْ۔
اور مجھے اس بیماری سے نجات عطا فرما۔
پھر اٹھ کر بیٹ جائے اور سارے گیہوں کو جمع کر کے اس دعا کو پڑھے اور پھر اس کے چار حصے کر لے جس میں ہر حصہ کا وزن تین پاؤ ہو گا اسے مسکین لو دے اور یہ دعا پڑھے۔ انشاء اللہ مرض سے شفا حاصل ہو گی۔