وہ پروردگار جو خدائے برحق ہے۔
لَّا اُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا
میں کسی کو اس کا شریک نہیں قرار دیتا۔
اَللّٰهُمَّ اَنْتَ لَهَا وَ لِكُلِّ عَظِيْمَةٍ فَفَرِّجْهَا عَنِّىْ۔
خدایا تو اس مصیبت اور آفت کے لیے کافی ہے، مجھ سے اس مصیبت کو دور فرما دے۔
اور حضرت امام صادقؑ سے منقول ہے کہ درد کی جگہ ہاتھ رکھ کر کہو:۔
بِسْمِ اللهِ۔
خدا کے نام سے
پھر اس پر ہاتھ پھیرے اور سات مرتبہ کہے:۔
اَعُوْذُ بِعِزَّةِ اللّٰهِ
میں پناہ مانگتا ہوں اللہ کی عزّت،
وَ اَعُوْذُ بِقُدْرَةِاللّٰهِ
اللہ کی قدرت
وَ اَعُوْذُ بِجَلَالِ اللّٰهِ
اور اللہ کے جلال
وَ اَعُوْذُ بِعَظَمَةِ اللّٰهِ
اور اس کی عظمت
وَ اَعُوْذُ بِجَمْعِ اللّٰهِ
اور اس کی طاقت کی
وَ اَعُوْذُ بِرَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهٖ
اور رسول اکرمؐ کی پناہ
وَ اَعُوْذُ بِاَسْمَاۤءِ اللّٰهِ
اور اللہ کے تمام اسمائے حسنہ کی پناہ
مِنْ شَرِّ مَا اَحْذَرُ
ان تمام چیزوں سے جن کا مجھے خوف ہے
وَ مِنْ شَرِّ مَا اَخَافُ عَلٰى نَفْسِىْ۔
یا اپنے نفس کے لیے کوئی خطرہ ہے۔