EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
پیٹ درد کا تعویذ
کھانسی کے لئے ایک جامع دعا وارد ہوئی ہے:۔ ایک طویل دعا ہے۔ خوہشمند حضرات اس کتاب کی طرف رجوع فرمائیں۔بحار الانوار کتاب دعا صفحہ ۲۰۹
اَللّٰهُمَّ اَنْتَ رَجَاۤئِىْ
اے معبود! تو ہی میری امید ہے
وَ اَنْتَ ثَقَتِىْ‏ وَ عِمَادِىْ ۔۔۔
اور تو ہی میرا بھروسہ اور سہارا ہے۔۔۔
پُر اثر تعویذ برائے درِ شکم
دردِ شکم کے لئے حضرت رسولؐ اکرم سے مروی ہے کہ گرم پانی میں شہد ملا کر پئے اور اس بات پر سات مرتبہ سورۂ حمد پڑھ کر دم کرے۔
اور حضرت امیرالمومنینؑ سے مروی ہے کہ گرم پانی پئے اور کہے:۔
يَا اَللهُ يَا اَللهُ يَا اَللهُ
یا اللہ یا اللہ یا اللہ
يَا رَحْمٰنُ يَا رَحِيْمُ
اے رحمٰن یا رحیم
يَا رَبَّ الْاَرْبَابِ
اے رب الارباب،
يَاۤ اِلٰهَ الْاٰلِهَةِ
اے تمام معبودوں کے معبود،
يَا مَلِكَ الْمُلُوْكِ
تمام بادشاہوں کے بادشاہ،
يَا سَيِّدَ السَّادَةِ
تمام سرداروں کے سردار،
اشْفِنِىْ بِشِفَاۤئِكَ مِنْ كُلِّ دَاۤءٍ وَ سُقْمٍ
مجھے شفا دے دے ہر مرض سے ہر بیماری سے
فَاِنِّىْ عَبْدُكَ وَابْنُ عَبْدَيْكَ
اس لیے کہ میں تیرا بندہ اور تیرے بندوں کا فرزند ہوں
اَتَقَلَّبُ فِىْ قَبْضَتِكَ۔
اور ہر حال میں تیرے ہی قبضۂ قدرت میں ہوں۔
اور دردِ شکم وغیرہ کے لئے کہ اس پر ہاتھ رکھ کر سات مرتبہ کہے:۔
اَعُوْذُ بِعِزَّةِ اللّٰهِ وَ جَلَالِهٖ
پناہ لیتا ہوں خدا کی عزّت و جلالت کی
مِنْ شَرِّ مَا اَجِدُ۔
اس درد سے جو مجھے لاحق ہے۔
بِسْمِ اللهِ۔
اور دایاں ہاتھ درد کی جگہ پر رکھے اور تین مرتبہ کہے :۔
خدا کے نام سے