EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
درد قولنج کا تعویذ
قولنج دردِ کمرکے لئے کسی تختہ یا کاغذ پر حمد و توحید اور قل اعوذ لکھے اور ان کے نیچے لکھے:۔
اَعُوْذُ بِوَجْهِ اللّٰهِ الْعَظِيْمِ
پناہ چاہتا ہوں خدا کی ذاتِ عظیم کی
وَ بِعِزَّتِهِ الَّتِىْ لَا تُرَامُ
اور اس کی اس عزّت کی جہاں تک کسی کی پہنچ نہیں ہے
وَ بِقُدْرَتِهِ الَّتِىْ لَا يَمْتَنِعُ مِنْهَا شَيْئٌ
اس قدرت کی جس سے کوئی بچ نہیں سکتا ہے
مِنْ شَرِّ هٰذَا الْوَجَعِ
اس مرض کے مقابلے میں
وَ مِنْ شَرِّ مَا فِيْهِ
اور اس تکلیف کے مقابلے میں
وَ مِنْ شَرِّ مَا اَجِدُ مِنْهُ۔
اور اس کے تمام اثرات کے مقابلے میں۔
پھر اس کو بارش کے پانی سے دھو لے اور ناشتہ کے وقت اور سوتے وقت پیئے تو انشاء اللہ مبارک و نفع بخش ہو گا۔
روایت میں ہے کہ ایک شخص نے حضرت رسولؐ اکرم سے اپنے بھائی کے دردِ شکم کی شکایت کی تو آپؐ نے فرمایا کہ اپنے بھائی سے کہو کہ گرم پانی مین شہد ملا کر پئے۔ وہ شخص گیا اور آئندہ روز پلٹ کر آیا اور عرض کی کہ میں نے اسے وہ شربت پلا دیا مگر کوئی فائدہ نہیں ہواآپؐ نے فرمایا :۔ صَدَ قَ اللہُ وَ کَذَبَ بَطْنُ اَخِیْکَ جاؤ اور اسے شہد کا شربت پلاؤ اور سات مرتبہ سورۂ حمد پڑھ کر اس تعویذ کرو۔ جب وہ شخص چلا گیا تو حضرت نے امیرالمومنینؑ سے فرمایا علی اس کا بھائی منافق ہے اور اسی بنا پر اس شربت سے اس کو کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے۔