EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
دھدر کا تعویذ
یہ ایک قسم کی پھنسی ہے جو اکثر ہاتھ میں ہوتی ہے۔ وارد ہوا ہے کہ ہر ایک کے لئے سات جَو کے دانے لے اور ہر جَو کے سانہ پر سورۂ واقعہ سورہ نمبر ۵۶کے ایک ۱؍سے چھ ۶؍ تک اور پھر سات۷؍ مرتبہ یہ آیت پڑھے:۔
وَ يَسْئَلُوْنَكَ عَنِ الْجِبَالِ فَقُلْ يَنْسِفُهَا رَبِّىْ نَسْفًا
وہ تم سے پہاڑوں کے متعلق پوچھتے ہیں تو کہہ دو کہ میرا رب انہیں ریزہ ریزہ کرکے اُڑادے گا
فَيَذَرُهَا قَاعًا صَفْصَفًا
اور زمین کو ہموار بنادے گا
لَاتَرٰى فِيْهَا عِوَجًا وَلَا اَمْتًا۔
کہ نہ اس میں کجی ہوگی اور نہ اونچائی
پھر جو کا ایک دانہ لے کر اسے دانوں پر ملے اور پھر انھیں کپڑے میں باندھ کر اس میں ایک پتھر باندھ لے اور اس کو کنویں میں ڈال دے ۔
اور بعض لوگوں نے کہا کہ یہ عمل مہینہ کے آخری ایام میں جب چاند چھپ جائے تب انجام دے تو بہتر ہو گا۔
اور یہ بھی نقل ہو اہے کہ وہ شخص ایک نمک کا ٹکڑا لے لے اور اسے دانوں پر ملے اور اس پر تین مرتبہ :۔
لَوْ اَنْزَلْنَا هٰذَا الْقُرْاٰنَ عَلٰى جَبَلٍ لَّرَاَيْتَهٗ خَاشِعًا مُّتَصَدِّعًا مِّنْ خَشْيَةِ اللّٰهِ‌ؕ وَتِلْكَ الْاَمْثَالُ نَضْرِبُهَا لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُوْنَ‏(21)
(21) ہم اگر اس قرآن کو کسی پہاڑ پر نازل کردیتے تو تم دیکھتے کہ پہاڑ خوفِ خدا سے لرزاں اور ٹکڑے ٹکڑے ہوا جارہا ہے اور ہم ان مثالوں کو انسانوں کے لئے اس لئے بیان کرتے ہیں کہ شاید وہ کچھ غور و فکر کرسکیں
هُوَ اللّٰهُ الَّذِىْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ‌ ۚ عٰلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ‌ ۚ هُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِيْمُ‏(22)
(22) وہ خدا وہ ہے جس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے اور وہ حاضر و غائب سب کا جاننے والا عظیم اور دائمی رحمتوں کا مالک ہے
هُوَ اللّٰهُ الَّذِىْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ‌ۚ اَلْمَلِكُ الْقُدُّوْسُ السَّلٰمُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيْزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ‌ؕ سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا يُشْرِكُوْنَ‏(23)
(23) وہ اللہ وہ ہے جس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے وہ بادشاہ, پاکیزہ صفات, بے عیب, امان دینے والا, نگرانی کرنے والا, صاحبِ عزت, زبردست اور کبریائی کا مالک ہے - وہ ان تمام باتوں سے پاک و پاکیزہ ہے جو مشرکین کیا کرتے ہیں
هُوَ اللّٰهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ‌ لَهُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰى‌ؕ يُسَبِّحُ لَهٗ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ‌ۚ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ‏(24)
(24) وہ ایسا خدا ہے جو پیدا کرنے والا, ایجاد کرنے والا اور صورتیں بنانے والا ہے اس کے لئے بہترین نام ہیں زمین و آسمان کا ہر ذرّہ اسی کے لئے محہُ تسبیح ہے اور وہ صاحبِ عزت و حکمت ہے
سورۂ حشر کے آخر تک اور کو تنّور میں ڈال دے انشاء اللہ جلد ہی شفا یاب ہو جائے گا۔
اور خزائن میں ہے کہ دانہ پر نورہ ملنے سے بھی وہ ختم ہو جاتا ہے۔