EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
گھٹنے کے درد
طب الائمہ سے منقول ہے کہ جابر جعفی نے حضرت امام محمد باقرؑ سے روایت کی ہے کہ میں حضرت امام محمد باقر علیہ السلام سے روایت کی ہے
کہ میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں موجود تھا کہ بنی امیہ میں سے ایک آپؑ کا شیعہ آپؑ کے پاس آیا
اور عرض کی یابن رسولؐ اللہ میں پیر کے درد کی بنا پر آپؑ کی خدمت میں حاضر نہیں ہو سکتا ہوں۔
حضرت نے فرمایا کہ تم حضرت امام حسین علیہ السلام کے تعویذ سے کیوں غافل ہو۔عرض کی حضور وہ کیا ہے فرمایاسورۂ الفتح کی ابتدائی سات ۷؍ آیتوں کی تلاوت کرو۔
تو جس طرح آپؑ نے فرمایا تھا اس شخص نے ایسا ہی کیا اور اس کے بعد اسے پیر میں درد کا احساس تک نہیں رہ گیا۔
گھٹنے کا درد
نیز گھٹنے کے درد کے لئے وارد ہوا ہے کہ جب نماز پڑھ چکے تو کہے:
يَا اَجْوَدَ مَنْ اَعْطٰى
اے ہر دینے والے سے زیادہ سخی
يَا خَيْرَ مَنْ سُئِلَ
اے بہترین ذات جس سے مانگا جاتا ہے
وَ يَاۤ اَرْحَمَ مَنِ اسْتُرْحِمَ
اے بہت رحم والے جس سے رحم مانگا جاتا ہے
اِرْحَمْ ضَعْفِىْ وَ قِلَّةَ حِيْلَتِىْ
رحم کر میری کمزوری اور بے بسی پر
وَ اَعْفِنِىْ مِنْ وَجَعِىْ۔
اور مجھے اس درد سے عافیت دے۔
پنڈلیوں میں درد کے لئے ہے کہ اس آیت شریفہ کو سات ۷؍ مرتبہ پڑھا جائے:۔
وَاتْلُ مَا اُوْحِىَ اِلَيْكَ مِنْ كِتَابِ رَبِّكَ
اور تلاوت کرو اس کی جو تمہارے رب کی کتاب سے تم پر وحی کی گئی،
لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَاتِهِ
اس کے کلمات کو بدلنے والا کوئی نہیں
وَ لَنْ تَجِدَ مِنْ دُوْنِهِ مُلْتَحَدًا۔
اور اس کے علاوہ کسی کو اپنا پشت پناہ نہ پاؤ گے۔