EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
نظر بد کا تعویذ
روایت میں ہے کہ سورۂ قلم کی آیت نمبر ۶۸کی تلاوت کرے:۔
وَاِنْ يَّكَادُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا
اور یہ کفّار قرآن کو سنتے ہیں
لَيُزْلِقُوْنَكَ بِاَبْصَارِهِمْ
تو ایسا لگتا ہے کہ عنقریب آپ کو نظروں سے پھسلادیں گے
لَمَّا سَمِعُوْا الذِّكْرَ
اور یہ کہتے ہیں
وَيَقُوْلُوْنَ اِنَّهُ لَمَجْنُوْنٌ۔
کہ یہ تو دیوانے ہیں
اور امام جعفر صادق علیہ السلام سے مروی ہے کہ اگر یہ خوف ہو کہ اس کی نظر کسی اور کو یا کسی اور کی نظر اسے لگ جائے گی تو تین مرتبہ کہے :۔
مَا شَاۤءَاللّٰهُ
وہی ہوتا ہے جو خدا چاہے
لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِىِّ الْعَظِيْمِ۔
نہیں کوئی قوّت مگر جو خدائے بلند بزرگ تر سے ہے۔
یہ بھی روایت میں آیا ہے کہ جب کوئی اپنے کو سجا بنا اور سنوار کر گھر سے باہر نکلے تو نکلتے وقت دونوں قل اعوذقل اعوذ بربّ الناس، قل اعوذ بربّ الفلق پڑھے تاکہ اذنِ خدا سے اسے کوئی چیز نقصان نہ پہنچائے
اور اسی کے لئے یہ بھی ہے کہ ہاتھوں کو چہرے کے سامنے بلند کر کے سورۂ حمد و توحید اور دونوں قل اعوذ پڑھے اور ہاتھ کو سر پر پھیر ے۔
ایک اور تعویذ نظرِ بد
اَللّٰهُمَّ رَبَّ مَطَرٍ حَابِسٍ
اے خدا جو بارش کا،
وَ حَجَرٍ يَّابِسٍ
پتھر کا،
وَّ لَيْلٍ دَامِسٍ
تاریک رات کا،
وَّ رَطْبٍ وَّ يَابِسٍ
اور رطب و یابس کا اور خشک وتر کا پروردگار ہے۔
رُدَّ عَيْنَ الْعَايِنِ عَلَيْهِ فِىْ كَبِدِهِ
نظر لگانے والے کی نظر کو اس کے جگر
وَ نَحْرِهِ وَ مَالِهِ
اس کی گردن اور اس کے مال پر لوٹا دے
فَارْجِعِ الْبَصَرَ هَلْ تَرٰى مِنْ فُطُوْرٍ
پس نظر اٹھا کے دیکھ بھلا تجھے شگاف نظر آتا ہے
ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَيْنِ
پھر دوبارہ آنکھ اٹھا کے دیکھ
يَنْقَلِبْ اِلَيْكَ الْبَصَرُ خَاسِئًا وَّ هُوَ حَسِيْرٌ۔
ہر بار تیری نظر تھک ہار کر تیری طرف پلٹ آئے گی۔
دوسرا تعویذ نگاہِ بد نظرِ بد سے بچنے کے لئے یہ پڑھے:۔
اَللّٰهُمَّ ذَا السُّلْطَانِ الْعَظِيْمِ
اے صاحبِ سلطنتِ عظیم
وَالْمَنِّ الْقَدِيْمِ
اے صاحبِ احسانِ قدیم،
وَالْوَجْهِ الْكَرِيْمِ
اے صاحبِ مجدِ کریم،
ذَا الْكَلِمَاتِ التَّآمَّاتِ
اے تام و کامل کلمات والے
وَالدَّعَوَاتِ الْمُسْتَجَابَاتِ
اور مستجاب دعاؤں والے
عَافِ فُلَانًا مِّنْ اَنْفُسِ الْجِنِّ
خدا ہر انسان کو جن و انس کے شر سے نجات دے دے
یہ وہ تعویذ ہے جو رسولِؐ خدا نے حسنین علیہما السلام کے لئے پڑھا تھااور آکر اپنے اصحاب سے فرمایا تھا کہ ہمیشہ اپنی اولاد پر یہ تعویذ دم کرتے رہو۔
وَ اَعْيُنِ الْاِنْسِ۔
اور انسانوں کی نظروں سے بچا
جانوروں کو نظرِ بد سے بچانے کا یہ تعویذحضرت امیرالمومنین علیہ السلام سے مروی ہے :۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
خدا کے نام سے جو بڑا رحم کرنے والا مہربان ہے
بِسْمِ اللّٰهِ الْعَظِيْمِ
خدائےبزرگ کے نام سے
عَبَسَ عَابِسٍ
تندرو کی تندروئی
وَّ شَهَابَ قَابِسٍ
جلتے ہوئے انگارے
حَجَرَ يَابِسٍ
اور خشک پتھر پر دے ماری ہے
رَدَدْتُ عَيْنَالْعَايِنِ عَلَيْهِ
میں نظر لگانے والے کی آنکھ
مِنْ رَّاۤءْسِهِ اِلٰى قَدَمَيْهِ
اس کے سر سے اس کے پاؤ ں تک پکڑ لیں
اَخَذَ عَيْنَاهُ
اس کی دونوں آنکھیں
قَابِضٌ بِكَلَاِهِ
جس نے ان کو پکڑ لیا ان کو پلٹا دیا
وَ عَلٰى جَارِهِ وَاَقَارِبِهِ
اس کے ہمسائے اور عزیزوں پر
جِلْدُهُ دَقِيْقٌ
اس کی کمزورجلد
وَّ دَمُهُ رَقِيْقٌ
اور پتلے خون پر
وَ بَابُ الْمَكْرُوْهِ تَلِيْقُ
اور بدی کے دروازے پر
فَارْجِعِ الْبَصَرَ هَلْ تَرٰى مِنْ فُطُوْرٍ
جو اس کے لیے ہے پس نظر اٹھا کے دیکھ، کیا تجھے کوئی شگاف نظر آتا ہے؟
ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَيْنِ
پھر باربار نظر اٹھا کر اوپر کو دیکھتا رہ
يَنْقَلِبْ اِلَيْكَ الْبَصَرُ خَاسِئًا وَّ هُوَ حَسِيْرٌ۔
لیکن تیری نگاہیں بری طرح سے تھکی ہاری ہوئی تیری طرف پلٹ آئیں گی