اے معبود! اے بہت سلامتی والے رب
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَّ عَجِّلْ فَرَجَهُمْ
ان کی کشائش وآسائش میں جلدی کر
وَ سَلِّمْنَا مِنْ شَرِّ كُلِّ ذِىْ شَرٍّ۔
اور ہمیں ہر تکلیف دینے والے کے شر سے بچا۔
اور یہ بھی روایت ہے کہ اس پر نظر کر کے تین مرتبہ کہےاور یہ بھی روایت ہے کہ اس پر نظر کر کے تین مرتبہ کہے:۔
اَللّٰهُمَّ رَبَّ هُوْدِ ابْنِ اُسَيَّةَ
اے معبود! اے ہودؑ ابن آسیہ کے پروردگار
اٰمِنِّى شَرَّ كُلِّ عَقْرَبٍ وَ حَيَّةٍ۔
مجھے امان میں رکھ ہر بچھو اور سانپ کے شر سے
اگر رات کو ایسا کرے تو گا تو سانپ اور بچھّو کے شر سے محفوظ رہے گا۔ سانپ او بچھّو سے بچنے کا ایک اور تعویذ امام جعفر صادق علیہ السلام سے مروی ہے کہ رات کے نزدیک پڑھے:۔
بِسْمِ اللّٰهِ وَ بِاللّٰهِ
خدا کے نام سے اور اس کی ذات سے
وَ صَلَّى اللّٰهُ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِهٖ
اور خدا رحمت فرمائے محمد ؐاور ان کی آلؑ پر
اَخَذْتُ الْعَقَارِبَ وَالْحَيَّاتِ كُلَّهَا
پکڑ لیا میں نے تمام بچھوؤں اور سانپوں کو
بِاِذْنِ اللّٰهِ تَبارَكَ وَ تَعَالٰى
خدا کے اذن سے جو بابرکت اور بلندی والا ہے
بِاَفْوَاهِهَا وَ اَذْنَابِهَا
ان کے مُنہوں سے ان کی دُموں سے
وَ اَسْمَاعِهَا وَ اَبْصَارِهَا
ان کے کانوں سے ان کی آنکھوں سے
وَ قُوَاهَا عَنِّىْ وَ عَمَّنْ اَحْبَبْتُ
اور ان کی قوتوں کو خود سے اور ان سے جن کو پیارا سمجھتا ہوں
اِلٰى ضَحْوَةِ النَّهَارِ
دن کے طلوع کرنے تک
اِنْشَاۤءَاللّٰهُ تَعَالٰى۔
اگر اللہ تعالیٰ یہ چا ہے
بچھّو سے بچنے کا تعویذ بچھو کے شر سے بچنے کے لئے پڑھے:
سَلَامٌ عَلٰى نُوْحٍ فِى الْعَالَمِيْنَ
سلام ہو نوحؑ پر اور تمام جہانوں میں
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِى الْمُحْسِنِيْنَ
بے شک ہم نیکو کاروں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں
اِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِيْنَ۔
یقیناً وہ ہمارے صاحب ِایمان بندوں میں تھا۔
اور روایت میں ہے کہ جب حضرت نوحؑ کشتی پر سوار ہوئے تو بچھو کو کشتی پر سوار ہونے سے منع کر دیا تو اس نے کہا کہ میں یہ عہد کرتا ہوں کہ جو شخص بھی یہ کہے گا اسے ڈنک نہ ماروں گا۔
سَلَامٌ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ
سلام ہو حضرت محمد مصطفیٰؐ پر اور ان کی آلؑ پر
وَّ عَلٰى نُوْحٍ فِى الْعَالَمِيْنَ۔
اور حضرت نوحؑ پر تمام جہانوں میں
اور چند احادیث میں وارد ہوا ہے کہ بچھو یا کسی زہریلے جانور کے ڈسنے کی جگہ پر نمک ملنے سے زہر کا اثر دور ہو جاتا ہے: