EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
انسان اور جن کے شر سے حفاظت کے لئے
۶حضرت امام جفعر صادقؑ سے منقول ہے کہ آپؑ نے فرمایا کہ حضرت امام زین العابدینؑ فرماتے تھے کہ اگر میں یہ کلمات کہہ لوں تو چاہے تمام جن و انس مجھے نقصان پہنچانے کےلئے جمع ہو جائیں تب بھی مجھے کوئی خوف نہ ہو گا:
بِسْمِ اللّٰهِ وَ بِاللّٰهِ
اللہ کے نام سے اللہ کی ذات کے سہارے سے ،
وَ مِنَ اللّٰهِ وَ اِلَى اللّٰهِ
اللہ ہی کی طرف سے اور اللہ ہی کی طرف
وَ فِىْ سَبِيْلِ اللّٰهِ
اور اسی کے راستے پر
وَ عَلٰى مِلَّةِ رَسُوْلِ اللّٰهِ
اور اسی کے رسول کے دین پر ۔
صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهٖ
درود و سلام ہو ان پر اور ان کی آل پر
اَللّٰهُمَّ اِلَيْكَ اَسْلَمْتُ نَفْسِىْ
خدایا میں نے نفس کو تیرے حوالے کیا۔
وَ اِلَيْكَ وَجَّهْتُ وَجْهِىْ
اے معبود! میں نے خود کو تیرے سپرد کیا ہے
وَ اِلَيْكَ اَلْجَاْتُ ظَهْرِىْ
اپنا رخ تیری طرف کر لیا ہے تجھے اپنا پشت پناہ بنایا ہے
وَ اِلَيْكَ فَوَّضْتُ اَمْرِىْ
اور اپنے معاملے تیرے حوالے کر دیے ہیں
اَللّٰهُمَّ احْفَظْنِىْ بِحِفْظِ الْاِيْمَانِ
خدایا مجھے حفظ ایمان عطا فرما
مِنْ بَيْنِ يَدَىَّ وَ مِنْ خَلْفِىْ
سامنے سے، پشت سے،
وَ عَنْ يَمِيْنِىْ وَ عَنْ شِمَالِىْ
داہنے سے، بائیں سے،
وَ مِنْ فَوْقِىْ وَ مِنْ تَحْتِىْ وَ مَا قِبَلِىْ
اوپر سے، نیچے سے، ہر طرف سے
وَادْفَعْ عَنِّىْ بِحَوْلِكَ وَ قُوَّتِكَ
اور اپنی قوت سے ہر بلا کو مجھ سے دور فرما۔
فَاِنَّهُ لَا حَوْلَ وَلَاقُوَّةَ اِلَّا بِكَ۔
کیو ں کہ نہیں کوئی طاقت و قوت مگر تجھی سے ہے ۔
۷بادشاہ و سلطان کا خوف و ہراس دور کرنے کے لئے وارد ہوا ہے کہ دعائے اہلبیتؑ پڑھے:
يا كَاۤئِنًا قَبْلَ كُلِّشَىْءٍ
اے وہ کہ ہر چیز سے پہلے موجود تھا
وَّ يَا مُكَوِّنَ كُلِّشَىْءٍ
اے وہ کہ ہر چیز کو وجود دینے والا ہے
وَّ يَا بَاقِيًابَعْدَ كُلِّشَىْءٍ
اے وہ کہ ہر چیز کے بعد باقی رہنے والا ہے
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ وَّ افْعَلْ بِىْ كَذَا وَ كَذَا۔
رحمت نازل فرما محمؐد و آلؑ محمدؐ پر اور میری یہ اور یہ حاجت پوری فرما ۔
اور کذا کذاکی جگہ اپنی حاجات طلب کرے۔