پاک و پاکیزہ ہے وہ خدا
وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ
ساری حمد اس کے لیے ہے
وَ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللهُ
اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے
وَ اللهُ اَكْبَرُ۔
اور وہی سب سے بزرگ تر ہے۔
کہ اس کی اصل زمین میں ہے اور شاخیں آسمان میں ہیں۔
یہ انسان کو ناگہانی مصائب گھر کے گر جانے، پانی میں غرق ہو جانے، آگ میں جلنا، کنویں میں گرنا، درندوں کو پھاڑ کھانا، بری موت اور اس دن آسمان سے نازل ہونے والی ہر بلا کو تم سے دور رکھے گا
اور اسی کا نام باقیات الصالحات ہے
جیسا کہ خداوند عالم نے قرآن مجید میں فرمایا ہے۔
اور صحیح سند کے ساتھ امام جعفر صادقؑ سےمنقول ہے کہ ان تسبیحات کو ہر واجب نماز کے بعد اپنی جگہ سے اٹھنے سے پہلے چالیس پرمرتبہ پڑھ کر خداوند عالم سے جو بھی دعا کرے گا وہ پوری ہو گی۔
سند صحیح کے ساتھ امام جعفر صادقؑ سے منقول ہے کہ جو شخص واجب نماز کے بعد تیس بار
سُبْحَانَ اللهِ۔
پاک و پاکیزہ ہے وہ خدا
کہے گا اس کے تمام گناہ جھڑ جائیں گے
اور دوسری حدیث میں آپ ہی سے منقول ہے کہ خداوند عالم نے قرآن مجید میں جس ذکرِ کثیر کی تعریف کی ہےوہ یہ ہے کہ ہر واجب نماز کے بعد تیس بار سبحان اللہ کہے
اور قطب راوندی نے روایت کی ہے کہ جب حضرت امیرالمومنینؑ نے براء بن عازب سے فرمایا کیا تم چاہتے ہو کہ تمہیں اس چیز سے باخبر کر دوں کہ اگر تم اس کو بجالاؤ تو یقیناً خدا کے حقیقی دوست بن سکتے ہو۔ عرض کی بیشک! تو آپ نے فرمایا کہ نماز کے بعد تسبیحات اربعہ میں سے ہر ایک کو دس بار پڑھو، اگر تم ایسا کرو گے تو دنیا میں تم سے ہزار بلائیں دور ہوں گی جن میں سے ایک بلا مرتد ہو جانا بھی ہے اور تمہارے لئے آخرت میں ہزار درجات محفوظ ہو جائیں گے جن میں سے ایک درجہ یہ کہ تم حضرت رسولؐ اکرم کے جوار میں رہو۔
۱۱شیخ کلینیؒ نے سندِ حسن کے ساتھ حضرت امام جعفر صادقؑ سے روایت کی ہے کہ جو شخص بھی واجب نماز کے بعد تین بار کہے گاتو جو حاجت طلب کر ےگا وہ پوری ہو گی۔
يَا مَنْ يَفْعَلُ مَا يَشاۤءُ
اے وہ کہ جو چاہے کرتا ہے
وَ لَايَفْعَلُ مَا يَشاۤءُ اَحَدٌ غَيْرُهُ۔
اور اس کے علاوہ کوئی بھی جو چاہے نہیں کر پاتا۔