EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
حرز بی بی فاطمہ ع
بعض حرز اور مختصر دعائیں
جو کتاب مہج الدعوات اور مجتنیٰ سے منتخب کی گئی ہیں اور یہ دونوں کتابیں رضی الدین سید بن طاؤسؒ کی تالیف ہیں:
۱حضرت امام موسیٰ کاظمؑ سے مروی ہے کہ حضرت رسولِؐ اکرم نے حضرت امیرالمومنینؑ سے فرمایا کہ جب تمھیں کوئی مشکل درپیش ہو تو کہو:
اَللّٰهُمَّ اِنّىْۤ اَسْئَلُكَ بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
اے معبود! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں محمدؐ و آل محمدؐ کے حق کے ساتھ کہ
اَنْ تُصَلِّىَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
تو رحمت نازل فرما محمدؐ و آل محمدؐ پر
وَ اَنْ تُنْجِيَنِىْ مِنْ هٰذَا الْغَمِّ
اور یہ کہ مجھے اس غم و اندوہ سے نجات عطا فرما۔
۲حرز فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
خدا کے نام سے جو بڑا رحم والا مہربان ہے
يَا حَىُّ يَا قَيُّوْمُ
اے زندہ اے پائندہ
بِرَحْمَتِكَ اَسْتَغِيْثُ فَاَغِثْنِىْ
تیری رحمت کے ذریعے فریاد کر رہا ہوں پس میری فریاد سن
وَلَا تَكِلْنِىْۤ اِلٰى نَفْسِىْ طَرْفَةَ عَيْنٍ اَبَدًا
اور مجھے پلک جھپکنے کے لئے بھی کبھی میرے نفس کے حوالے نہ کرنا
وَ اَصْلِحْ لِىْ شَاْنِىْ كُلَّهُ
اور تمام حالات میں بہتری پیدا کر دے۔