EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
حرز امام رضا ع
اس حرز کی ایک عجیب داستان ہے جو ابو الصلت ہروی نے روایت کی ہے کہ ایک دن میرے مولا علی ابن موسیٰ الرضاؑ اپنے گھر میں تشریف فرما تھے کہ آپؑ کی خدمت میں مامون کا نمائندہ حاضر ہوا اور کہا کہ آپ کو امیر نے بلایا ہے۔
امام کھڑے ہو گئے اور فرمایا کہ مجھے مامون نے اس وقت ایک سخت کام کے لئے بلایا ہے اور خدا کی قسم وہ میرے ساتھ کوئی برا سلوک نہیں کر سکتا ان کلمات کی بنا پر جو میرے جد رسولؐ اکرم سے ہم تک پہنچے ابوالصلت کہتے ہیں کہ میں امام کے ساتھ مامون کے پاس گیا۔
جب آپ کی نظر پڑی تو آپ نے یہ دعا آخرتک پڑھی پھر جب حضرت مامون کے سامنے کھڑے ہوئے تو اس کی طرف غور سے دیکھا اور اس نے کہا کہ اے ابوالحسن میں نے حکم دے دیا ہے کہ آپ کو ایک لاکھ درہم دے دیئے جائیں اور آپ کو جو حاجت ہو وہ تحریر فرما دیں۔ جیسے ہی امامؑ نے واپسی کے لئے منھ پھیرا ۔مامون نے کہا کہ میں نے بھی ایک ارادہ کیا تھا اور خدا نے بھی ایک ارادہ کیا لیکن جو ارادۂ خدا تھا وہ بہتر تھا۔