EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
زندہ دل ہوجانے کی دعا
۲۳مجتنیٰ میں ہے کہ ایک شخص نے خواب میں پیغمبرؐ اکرم کو دیکھا اور آپ سے فرمائش کی کہ مجھے ایک ایسی دعا تعلیم فرما دیں جو میرے دل کو زندہ کر دے۔ حضرت نے اسے یہ کلمات تعلیم فرمائے:
يَا حَىُّ يَا قَيُّوْمُ
اے زندہ! اے پائندہ!
يَا لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ
اے خدا جس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے،
اَسْاَلُكَ اَنْ تُحْيِىَ قَلْبِىْۤ
میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ میرے دل کو زندہ کردے
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
اور محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما۔
اس شخص کا بیان ہے کہ میں نے تین مرتبہ یہ کلمات پڑھے تو خداوند عالم نے میرے دل کو زندہ کر دیا۔