EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
قرضے کی ادائیگی کیلئے دعا
۲۵کتاب نثر اللئٰالی تالیف سید سعید علی بن فضل اللہ الحسینی راوندی سے منقول ہے کہ ایک شخص نے حضرت عیسیٰؑ سے اپنے قرض کی شکایت کی۔
تو آپ نے فرمایا کہ پڑھو:
اَللّٰهُمَّ يَا فَارِجَ الْهَمِّ
خدایا اے رنج کو دور کرنے والے،
وَ مُنَفِّسَ الغَمِّ
غم سے نجات دینے والے،
وَ مُذْهِبَ الْاَحْزَانِ
حزن و ملال کو زائل کرنے والے،
وَ مُجِيْبَ دَعْوَةِ الْمُضْطَرِّيْنَ
مجبوروں کی دعاؤں کو سننے والے،
يَا رَحْمٰنَ الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةِ وَ رَحِيْمَهُمَا
اے دنیا و آخرت کے رحمٰن و رحیم،
اَنْتَ رَحْمٰنِىْ وَ رَحْمٰنُ كُلِّ شَىْءٍ
تو میرا رحمٰن اور ہر شئی کا رحمٰن ہے
فَارْحَمْنِىْ رَحْمَةً تُغْنِيْنِىْ بِهَا عَنْ رَحْمَةِ مَنْ سِوَاكَ
لہٰذا مجھ پر ایسی رحمت نازل فرما کہ مجھے ہر ایک کی رحمت سے بے نیاز بنا دے
وَ تَقْضِىْ بِهَا عَنِّىْ الدَّيْنَ۔
اور اس کے ذریعہ سے میرے قرض کو تو ادا فرمادے۔