گناہوں سے معافی کی دعا
۱۹شیخ مفیدؒ نے کتاب مجالس میں محمد حنفیہ سے روایت کی ہے کہ ایک دن میرے والد محترم حضرت امیرالمومنینؑ کعبہ کا طواف کر رہے تھے۔
اچانک آپ نے ایک مرد کو دیکھا جو کعبہ کا پردہ پکڑے ہوئے یہ دعا پڑھ رہا ہے۔
آپؑ نے اس سے فرمایا کہ یہ تمہاری دعا ہے؟ اس نے کہا بیشک۔
آپؑ نے فرمایا کہ میں نے اسے سن لیا ہے اور تم اس کو ہر نماز کے بعد پڑھا کرو کہ خداوند عالم کی قسم کہ جو شخص بھی نماز کے بعد اس دعا کو پڑھے گا خداوند عالم اس کے تمام گناہوں کو بخش دے گاچاہے ان کی تعداد آسمان کے ستاروں، بارش کے قطروں، زمین کے ذرّات کے برابر ہی کیوں نہ ہو۔
پھر امیرالمومنین علیہ السلام نے فرمایا کہ ہاں میں یہ دعا جانتا ہوں۔
بے شک خداوندعالم بے حد عطا کرنے والا اور کریم ہے۔
اس نے کہا کہ اے امیرالمومنینؑ آپ نے صحیح فرمایا اور آپؑ ہر صاحب علم سے زیادہ دانا تر ہیں۔
اور وہ حضرت خضر علیہ السلام تھے۔
کفعمیؒ نے بھی یہ دعا بلدالامین میں روایت کی ہے
اور وہ دعا یہ ہے۔
اے وہ خدا جس کو ایک آواز کا سننا دوسری آواز سے مشغول نہیں کرتا ہے۔
يَا مَنْ لَا يُغَلِّطُهُ السَّاۤئِلُوْنَ
سوال کرنے والے اُسے شبہ میں نہیں ڈال سکتے،
وَيَا مَنْ لَا يُبْرِمُهُ اِلْحَاحُ الْمُلِحِّيْنَ
گڑگڑانے والے اُسے خستہ حال نہیں کرسکتے ہیں۔
اَذِقْنِىْ بَرْدَ عَفْوِكَ وَمَغْفِرَتِكَ
خدایا مجھے اپنی معافی کی خنکی
وَحَلَاوَةَ رَحْمَتِكَ۔
اور اپنی رحمت کی حلاوت عنایت فرما دے۔
۲۰دیلمیؒ نے اعلام الدین میں ابن عباس سے روایت کی ہے کہ حضرت رسول اکرمؐ نے فرمایا کہ جو شخص نماز مغرب کے بعدان آیات کو پڑھے گا اسے گذشتہ دن میں ہاتھ سے نکل جانے والا ثواب بھی مل جائے گا اور اس کی نماز بھی قبول ہو جائے گی۔اور اگر ہر واجب اور مستحب نماز کے بعد پڑھے گا تو اس کے لئے آسمان کے ستاروں بارش کے قطروں، درختوں کے پتوں اور مٹی کے ذرّوں کی تعداد کے برابر حسنات لکھے جائیں گے اور جب وہ مرے گا تو ہر نیکی پر اسے دس نیکیاں دی جائیں گی اور وہ آیات یہ ہیں۔
فَسُبْحَانَ اللّٰهِ حِيْنَ تُمْسُوْنَ وَحِيْنَ تُصْبِحُوْنَ
اللہ کی تسبیح شام کے وقت اور اللہ ہی کی تسبیح صبح کے وقت،
وَلَهُ الْحَمْدُ فِى السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ
ساری حمد آسمان و زمین میں
وَعَشِيًّا وَحِيْنَ تُظْهِرُوْنَ
اسی کے لیے ہے شام کے وقت بھی ظہر کے وقت بھی،
يُخْرِجُ الْحَىَّ مِنَ الْمَيِّتِ
وہ مردہ کو زندہ سے
وَيُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَىِّ
اور زندہ کو مردہ سے نکالتا ہے۔
وَيُحْيِى الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا
مردہ زمین کو زندہ بناتا ہے
وَكَذٰلِكَ تُخْرَجُوْنَ
اور یوں ہی تم بھی قبروں سے نکالے جاؤ گے۔
سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُوْنَ
تسبیح خدا کے لیے ہے جو رب العزّت ہے
وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِيْنَ
اور سلام ہو مرسلین کے لیے
وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ۔
اور حمد خدائے ربُّ العالمین کے لیے۔