EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
خواب میں اولیاء الہی اور رشتے داروں سے ملاقات کا دستور العمل
۱۶شیخ کفعمیؒ نے مصباح میں اور محدث فیض نے خلاصۃ الاذکار میں فرمایا ہے کہ میں نے بعض شیعہ اثنا عشری علماء کی کتابوں میں دیکھا ہے کہ جو شخص کسی نبیؐ یا امام یا اپنے کسی مرحوم یا والدین خواب دیکھنا چاہتا ہو وہ سورۂ الشمسسورۂ نمبر ۹۱ ولیلسورۂ نمبر ۹۲ و قدراناانزلناہُ ،و، قل یا ایہا الٰکفرون و سورۂ اخلاصقل ھو اللہ اور معوذتینقل اعوذ برب الفلق،قل اعوذ برب الناس پڑھنے کے بعد سو ۱۰۰؍ مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھے اور محمدؐ و آل محمدؐ پر صلوات پڑھے اور باوضو ہو کر داہنی کروٹ سو جائے ۔
تو انشاء اللہ جس کا بھی ارادہ کیا ہے اسے دیکھ لے گااور اس سے جو چاہے گا گفتگو کر لے گا۔
اور میں نے دوسری کتاب میں دیکھا ہے کہ اس دعا کو پڑھنے کے بعد اس عمل کی سات رات تک تکرار بھی کرے۔
اَللّٰهُمَّ اَنْتَ الْحَىُّ الَّذِىْ لَايُوْصَفُ
خدایا تو زندہ ہے جس کی توصیف نہیں ہوسکتی
وَالْاِيْمَانُ يُعْرَفُ مِنْهُ
اور ایمان اسی کے ذریعہ پہچانا جاتا ہے۔
مِنْكَ بَدَتِ الْاَشْيَاۤءُ
تجھ ہی سے ہر چیز کی ابتدا ہے
وَ اِلَيْكَ تَعُوْدُ
اور تیری ہی طرف ہر چیز کی بازگشت ہے۔
فَمَاۤ اَقْبَلَ مِنْهَا كُنْتَ مَلْجَاَهُ وَ مَنْجَاهُ
جو چیز سامنے آتی ہے
وَ مَاۤ اَدْبَرَ مِنْهَا لَمْ يَكُنْ لَهُ مَلْجَاۤءٌ
تو اس کے لیے ملجأ و مأویٰ نہیں ہے
وَلَامَنْجًامِنْكَ اِلَّاۤ اِلَيْكَ
سوائے تیری بارگاہ کے۔
فَاَسْئَلُكَ بِلَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ
میں تجھ سے لٰا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کے وسیلے سے
وَ اَسْئَلُكَ بِبِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
بِسْمِ اللہِ کے وسیلے سے
وَ بِحَقِّ حَبِيْبِكَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهٖ
تیرے پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ
سَيِّدِ النَّبِيِّيْنَ
خاتم النبیینؐ کے حق کے
وَ بِحَقِّ عَلِىٍّ خَيْرِ الْوَصِيِّيْنَ
اور علیؑ خیرالوصیین
وَ بِحَقِّ فَاطِمَةَ سَيِّدَةِ نِسَاۤءِ الْعَالَمِيْنَ
اور فاطمہؑ سیدۃ نساء العالمین
وَ بِحَقِّ الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ
اور حسنؑ حسینؑ
اللَّذِيْنَ جَعَلْتَهُمَا سَيِّدَىْ شَبَابِ اَهْلِ الْجَنَّةِ
سردارانِ جوانانِ جنّت کے وسیلے سے
عَلَيْهِمْ اَجْمَعِيْنَ السَّلَامُ
درود و سلام ہو ان پر اور ان کی آلؑ پر
اَنْ تُصَلِّىَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
سوال کرتا ہوں کہ محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَ اَنْ تُرِيَنِىْ مَيِّتِىْ فِى الْحَالِ الَّتِىْ هُوَ فِيْهَا
اور مُردے کو اسی حال میں دکھلا دے جس حال میں وہ ہے۔
۱۷خلاصۃ الاذکار میں بعض کتابوں سے نقل کیا گیا ہے جس کو میں نے محمد جریرتبری کی کتاب آداب الحمیدہ میں دیکھا ہے کہ طبری میں حارث بن روح سے اور اس نے اپنے والد اور اپنے دادا سے نقل کیا ہے کہ انھوں نے اپنی اولاد سے کہا کہ جب کبھی تمہیں کوئی چیز غمزدہ کرے تو اپنی رات باطہارت اور پاک بستر اور لحاف میں گذارو اور تمہارے ہمراہ کوئی عورت نہ ہو ۔
اور سات مرتبہ والشمس او رسات مرتبہ ولیل پڑھنے کے بعد کہو:
اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ لِىْ مِنْ اَمْرِىْ هٰذَا فَرَجًا وَ مَخْرَجًا
اے معبود! تو میرے لیے اس معاملے کے سلجھانے اور اس سے نکلنے کا راستہ بنا دے۔
جب اس عمل کو بجا لاؤ گے تو اسی رات یا تیسری رات یا پانچویں رات اور مجھے یہ خیال ہے کہ انھوں نے کہا کہ ساتویں راتمیں ایک شخص کو خواب میں دیکھو گے جو تمہیں اس درد و غم سے نجات پانے کا راستہ بتائے گا۔