EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
صاحب بلا ومصیبت کو دیکھتے وقت کا ذکر
۲۳حضرت امام محمد باقر ؑ سے منقول ہے کہ جب کسی صاحب بلا کو دیکھو تو اتنی آہستہ سے کہ وہ نہ سن سکے تین مرتبہ کہو:
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِىْ عَافَانِىْ مِمَّا ابْتَلَاكَ بِهِ
حمد ہے اس ﷲ کے لیے جس نے مجھے بچایا جس میں تجھے مبتلا کیا
وَ لَوْ شَاۤءَ فَعَلَ‏
اگر وہ چاہتا تو ایسا کر دیتا۔
تو جو شخص ایسا کرے گا وہ ہرگز اس بلاء میں گرفتار نہ ہو گا اور دوسری روایت میں ہے کہ یہ کہے دیتا ہوں:
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِىْ عَافَانِىْ مِمَّا ابْتَلَاكَ بِهِ
حمد اس ﷲ کے لیے جس نے مجھے بچایا جس نے تجھے مبتلا کیا
وَ فَضَّلَنِىْ عَلَيْكَ وَ عَلٰى كَثِيْرٍ مِمَّنْ خَلَقَ۔
اور مجھے تجھ پر اور اپنی بہت سی مخلوق پر بڑائی دی ہے۔
اسے بھی آہستہ کہے کہ وہ نہ سن سکے۔