۲۴حضرت امام جعفر صادقؑ سے منقول ہے کہ کوئی عورت حاملہ ہو اور حمل کے چار مہینے گذر گئے ہو توقبلہ کی طرف اس کا رخ کر کے آیۃ الکرسی پڑھو اور اس کے پہلو پر ہاتھ رکھ کر کہو:
اَللّٰهُمَّ اِنِّىْ قَدْ سَمَّيْتُهُ مُحَمَّدًا
اے معبود! میں نے اس بچے کا نام محمد رکھا ہے
یعنی پروردگارا میں نے اس کا نام محمدؐ رکھا ہے ۔ اگر ایسا کرو گے تو خداوند عالم اس کو لڑکا عطا کرے گا۔ پھر اگر وہ اس کا نام محمدؐ ہی رکھے تو مبارک ہو گا۔ اور اگر یہ نام نہ رکھا تو اگر خدا چاہے تو اس سے واپس لے سکتا ہے ورنہ اس کو بخش دے گا۔