EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
داڑھی منڈوانے کی مذمت
حضرت رسولؐ اکرم سے ایک روایت ہے کہ آپ نے فرمایا کہ مونچھوں کو کترو اور داڑھی کو بڑھاؤ اور اپنے کو یہودیوں اور مجوسیوں کی شبیہ نہ بناؤ کہ مجوسیوں نے اپنی داڑھی مونڈی اورمونچھیں بڑھائیں اور ہم اپنی مونچھیں مونڈتے ہیں اور داڑھی رکھتے ہیں اور جب آنحضرتؐ کا خط بادشاہوں کو ملا تو کسریٰ نےاپنے یمن کے گورنر ’’بازن‘‘ کو لکھا کہ آپ کو اس کے پاس بھیج دے اور اس نے اپنے کاتب بانویہ ومروی جس کو خوسک کہا جاتا تھاکو مدینہ بھیجا۔
ان کی داڑھی منڈی ہوئی اور مونچھیں موجود تھیں تو آپ نےکو مدینہ بھیجا۔
ان کی داڑھی منڈی ہوئی اور مونچھیں موجود تھیں تو آپ نے ان کی طرف دیکھنا بھی پسند نہ کیا فرمایا تم پر وائے ہوکس نے تمھیں اس کا حکم دیا ہے؟ انھوں نے کہا کہ ہمارے کہ ہمارے رب ’’کسریٰ‘‘ نے تو آپ نے فرمایا کہ میرے پروردگار نے مجھے مونچھیں مونڈنے اور داڑھی رکھنے کا حکم دیا ہے۔