EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
انیس کلمات دعا جو مصیبتوں سے دور ہونے کا سبب ہیں
ُنیس ۱۹؍ حرف ایسے ہیں جن کے ذریعہ دعا کرنے والے کو آفات سے نجات ملتی ہے۔ رسولؐ اکرم نے یہ کلمات حضرت علیؑ کو تعلیم دیئے تھے اور شیخ صدوقؒ نے انھیں خصال کے اُنیسویں باب میں ذکر کیا ہے کہ آپ نے فرمایا کہ کہو:
يَا عِمَادَ مَنْ لَاعِمَادَلَهُ
اے وہ پروردگار جو اس کا سہارا ہے جس کا کوئی سہارا نہیں ہے،
وَ يَا ذُخْرَ مَنْ لَاذُخْرَلَهُ
اس کا ذخیرہ ہے جس کا کوئی ذخیرہ نہیں ہے،
وَ يَا سَنَدَ مَنْ لَاسَنَدَ لَهُ
اس کی سند ہے جس کی کوئی سند نہیں ہے۔
وَ يَا حِرْزَ مَنْ لَاحِرْزَ لَهُ
اس کی حفاظت ہے جس کی کوئی حفاظت نہیں ہے۔
وَ يَا غِيَاثَ مَنْ لَاغِيَاثَ لَهُ
اس کا فریاد رس ہے جس کا کوئی فریادرس نہیں ہے۔
وَ يَا كَرِيْمَ الْعَفْوِ
اے بہترین معاف کرنے والے،
وَ يَا حَسَنَ الْبَلَاۤءِ
اے بہترین امتحان لینے والے
وَ يَا عَظِيْمَ الرَّجَاۤءِ
عظیم ترین امید،
وَ يَا عِزَّ الضُّعَفَاۤءِ
کمزوروں کی عزّت،
وَ يَا مُنْقِذَ الْغَرْقٰى
ڈوبنے والوں کو بچانے والے،
وَ يَا مُنْجِىَ الْهَلْكٰى
ہلاک ہونے والوں کو نجات دینے والے،
يَا مُحْسِنُ يَا مُجْمِلُ
اے بہترین برتاؤ کرنے والے، عظیم ترین سلوک کرنے والے،
يَا مُنْعِمُ يَا مُفْضِلُ
نعمت دینے والے، فضل و کرم کرنے والے،
اَنْتَ الَّذِىْ سَجَدَ لَكَ سَوَادُ اللَّيْلِ وَ نُوْرُ النَّهَارِ
تیرے ہی لیے رات کی تاریکی، دن کے نور،
وَضَوْءُ الْقَمَرِ وَ شُعَاعُ الشَّمْسِ
چاند کی ضو، آفتاب کی شعاع،
وَ دَوِىُّ الْمَاۤءِ وَ حَفِيْفُ الشَّجَرِ
پانی کی آواز، درختوں کی جنبشوں نے سجدہ کیا ہے۔
يَاۤ اَللهُ يَاۤ اَللهُ يَاۤ اَللهُ
اے اللہ! اے اللہ! اے اللہ!
اَنْتَ وَحْدَكَ لَاشَرِيْكَ لَكَ۔
تو تنہا ہے ، تیرا کوئی شریک نہیں ہے، میرے ساتھ بہترین برتاؤ فرما۔
اس جگہ اپنی حاجت طلب کرو۔ انشاء اللہ اپنی جگہ سے اٹھنے سے پہلےہی تمہاری دعا مستجاب ہو جائے گی۔