EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
جلنے سے امان کی دعا
۳۱شیخ ابن فہدؒ نے روایت کی ہے کہ ایک دن ابولدرداء کو اطلاع دی گئی کہ تمہارا گھر جل گیا ہے تو انھوں نے کہا کہ نہیں جلا ہے۔ دوسرے نے خبر دی تو پھر انھوں نے وہی کہا اور اسی طرح تین بار ہوا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ ان کے اطراف کے تمام گھر جل گئے اور ان کا گھر باقی ہے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ تمہیں کس طرح معلوم ہوا کہ تمھارا گھر نہیں جلا ہے تو انھوں نے کہا کہ میں نے رسولؐ خدا سے سنا ہے کہ جو شخص صبح کو یہ دعا پڑھے گا اسے اُس دن کوئی بدی پیش نہ آئے گی اور اگر شام کوپڑھے گا تو رات میں کوئی برائی نہ دیکھے گا۔ اور میں نے یہ دعا پڑھی تھی:
اَللّٰهُمَّ اَنْتَ رَبِّىْ
پروردگار تو میرا رب ہے۔
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ
تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔
عَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ
میرا اعتماد تیرے اوپر ہے۔
وَ اَنْتَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ
تو رب العالمین عرشِ عظیم کا مالک ہے۔
وَ لَا حَوْلَ وَلَاقُوَّةَ اِلَّابِاللّٰهِ الْعَلِىِّ الْعَظِيْمِ
خدا کے علاوہ کوئی طاقت نہیں ہے۔
مَا شَاۤءَاللّٰهُ كَانَ
وہ جو چاہتا ہے ہوجاتا ہے
وَ مَالَمْ يَشَاۤءْلَمْ يَكُنْ
جو نہیں چاہتا ہے نہیں ہوتا ہے۔
اَعْلَمُ اَنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَيْئٍ قَدِيْرٌ
میں جانتا ہوں تو ہر شئے پر قادر ہے
وَ اَنَّ اللّٰهَ قَدْ اَحَاطَ بِكُلِّ شَيْئٍ عِلْمًا
اور تیرا علم ہر چیز پر محیط ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّىْۤ اَعُوْذُبِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِىْ
پروردگار میں تیری پناہ چاہتا ہوں اپنے نفس کے شر سے
وَ مِنْ شَرِّ قَضَاۤءِ السُّوْۤءِ
اور بدترین فیصلے کے شر سے
وَ مِنْ شَرِّ كُلِّ ذِىْ شَرٍّ
اور ہر شریر کے شر سے،
وَ مِنْ شَرِّ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ
جن و انس کے شر سے
وَ مِنْ شَرِّ كُلِّ دَآبَّةٍ اَنْتَ اٰخِذٌ بِنَاصِيَتِهَا
اور ہر اس مخلوق کے شر سے جس کا اختیار تیرے ہاتھوں میں ہے
اِنَّ رَبِّىْ عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍ۔
اور میرے رب کا راستہ ہی صراطِ مستقیم ہے۔