EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
سورہ قدر کی فضیلت
۴کفعمیؒ وغیرہ نے حضرت امام محمد باقر علیہ السلام سے نقل کیا ہے جو شخص سورۂ انّا انزلناہُ کو نماز صبح کے بعد دس بار اور دس بار زوال آفتاب کے وقت اور اسی طرح دس بار عصر کے بعد پڑھ لے گا تو دو ہزار کاتبانِ حسنات کو تیس سال تک لکھنے میں مصروف رکھے گا۔
اور آنحضرت ہی سے روایت ہے کہ جو شخص اس کو طلوع آفتاب کے بعد سات مرتبہ پڑھے گا ملائکہ کی ستّر صفیں اس پر ستر صلوات بھیجیں گی اور ستّر بار اس کے لئے دعائے رحمت کریں گی۔
امام محمد تقیؑ سے اس شخص کے لئے بہت ثواب نقل کیا گیا ہے جو ۲۴ گھنٹے میں ۷۶ بار سورۂ انّا انزلناہُ کی تلاوت کرے گا سات بار طلوع صبح صادق کے بعد اور نماز سے پہلے ، دس بار نماز صبح کے بعد اور دس بار زوال آفتاب کے بعد نافلہ سے پہلے اور نوافل زوال کے بعد ۲۱ مرتبہ اور دس بار نماز عصر کے بعد اور عشاء کے بعد سات بار اور سوتے وقت گیارہ بار اور اس کا مختصر ثواب یہ ہے کہ پروردگار عالم ایک ہزار فرشتوں کو خلق کرے گا کہ جو ۳۶ ہزار سال تک اس کے ثواب کو لکھتے رہیں گے۔
۵ابن بابویہؒ اور تمام علماء نے معتبر سند کے ساتھ حضرت امام محمد باقرؑ سے روایت کی ہے کہ حضرت رسول اکرمؐ نے فرمایا کہ جو شخص ہر دن نماز صبح کے بعد دس بار کہے
سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيْمِ
پاک ہے بزرگ اللہ
وَ بِحَمْدِهٖ وَ لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللهِ الْعَلِىِّ الْعَظِيْمِ۔
اسی کے لیے حمد ہے اور نہیں کوئی طاقت و قوّت مگر جو بلند و بزرگ تر خدا سے ہے۔
تو پروردگار عالم اس کو نابینائی، دیوانگی، برص، پریشانی، سر پر مکان گرنے یا ضعیفی کے خرافات سے محفوظ رکھے گا۔۶بلد الامین میں حضر ت امیرالمومنینؑ سے روایت ہے کہ حضرت رسول اکرمؐ نے فرمایا کہ جو شخص یہ چاہتا ہے کہ خداوند عالم اس کی موت میں تاخیر کر دے دشمنوں کے مقابلہ میں اس کی مدد کرے اور بری موت سے نجات دےدے تو وہ ہر صبح و شام کو یہ دعا تین بار پڑھا کرے۔
سُبْحَانَ اللّٰهِ مِلْاَ الْمِيْزَانِ
تسبیح ہے پروردگار کی میزان کے برابر،
وَمُنْتَهَى الْعِلْمِ
علم کی انتہا کے برابر،
وَمَبْلَغَ الرِّضَا
رضا کے حدِّ آخر کے برابر
وَزِنَةَ الْعَرْشِ
عرش کے وزن
وَسَعَةَ الْكُرْسِىِّ۔
اور کُرسی کی وسعت کے برابر۔
اور تین بار کہے
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ مِلْاَ الْمِيْزَانِ
حمد ہے اللہ کے لیے میزان کے برابر
وَمُنْتَهَى الْعِلْمِ
علم کی انتہا،
وَمَبْلَغَ الرِّضَا
رضا کی آخری حد،
وَزِنَةَ الْعَرْشِ
عرش کے وزن
وَسَعَةَ الْكُرْسِىِّ۔
اور کُرسی کی وسعت کے برابر
اور تین بار کہے
لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ مِلْاَ الْمِيْزَانِ
نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے جو بہترین وزن کرنے والا،
وَمُنْتَهَى الْعِلْمِ
علم و دانش کا مرکز،
وَمَبْلَغَ الرِّضَا
رضاؤں کی حد،
وَزِنَةَ الْعَرْشِ
عرش کا وزن،
وَسَعَةَ الْكُرْسِىِّ۔
اور کرسی کی وسعت ہے۔
اور تین بار کہے
اَللهُ اَكْبَرُ مِلْاَ الْمِيْزَانِ
اللہ بزرگ تر ہے جو بہترین وزن کرنے والا،
وَمُنْتَهَى الْعِلْمِ
علم و دانش کا مرکز،
وَمَبْلَغَ الرِّضَا
رضاؤں کی حد،
وَزِنَةَ الْعَرْشِ
عرش کا وزن،
وَسَعَةَ الْكُرْسِىِّ۔
اور کرسی کی وسعت ہے۔