EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
دعاء تمجید اور ثناء پرودرگار
۴۰شیخ بن فہد نے نقل کیا ہے امام جعفر صادقؑ سے فرمایا: کہ ہر وہ دعا کہ جس کے قبل تمجیدو بزرگی اور ثنا و تعریف نہ ہو وہ ابتر و ناکام ہوتی ہے پہلے خدا کی تمجید ہوتی ہے۔
پھر ثنا اور تعریف ہوتی ہے راوی نے کہا کہ تمجید کے لئے کم سے کم کیا ہے؟
فرمایا کہ یہ پڑھے:
اَللّٰهُمَّ اَنْتَ الْاَوَّلُ
پروردگار تو ہی اوّل ہے
فَلَيْسَ قَبْلَكَ شَيْئٌ
کہ جس سے پہلے کوئی شئی نہیں
وَ اَنْتَ الْاٰ خِرُ
اور تو ہی آخر ہے
فَلَيْسَ بَعْدَكَ شَيْئٌ
کہ تیرے بعد کوئی شئے نہیں ہے
وَ اَنْتَ الظَّاهِرُ
تو ہی ظاہر ہے
فَلَيْسَ فَوْقَكَ شَيْئٌ
کہ تیرے اوپر کوئی شئے نہیں ہے۔
وَ اَنْتَ الْبَاطِنُ
تو ہی باطن ہے کہ
فَلَيْسَ دُوْنَكَ شَيْئٌ
تجھ سے بلند تر کوئی شئی نہیں ہے۔
وَ اَنْتَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ۔
تو ہی عزیز بھی ہے اور تو ہی حکیم بھی ہے۔