EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
میت کے حق میں چالیس مومنین کی گواہی
معتبر سند کے ساتھ حضرت امام جعفر صادقؑ سے منقول ہے کہ اگر کوئی مومن مر جائے اور اس کے جنازہ پر چالیس مومن جمع ہو کر کہیں:
اَللّٰهُمَّ اِنَّا لَا نَعْلَمُ مِنْهُ اِلَّا خَيْرًا،
اے معبود! ہم اس کے متعلق سوائے نیکی کے کچھ نہیں جانتے
وَ اَنْتَ اَعْلَمُ بِهٖ مِنَّا۔
اور تو اسے ہم سے زیادہ جانتا ہے۔
یعنی پروردگار! ہم اس کے بارے میں نیکی کے علاوہ کچھ نہیں جانتے ہیں اور تو اس کے بارے میں ہم سے زیادہ واقف ہے تو جیسے ہی وہ یہ کہتے ہیں خداوند عالم فرماتا ہے کہ میں نے تمہاری گواہی قبول کر لی اور اس کے ان گناہوں کو بھی بخش دیا جنھیں میں جانتا ہوں اور تم نہیں جانتے ہو اور دوسری معتبر حدیث میں حضرت رسولؐ اکرم سے منقول ہے کہ مومن کے انتقال کے بعد سب سے پہلے اس کے نامۂ عمل میں وہ چیز لکھی جاتی ہے جو لوگ اس کے بارے میں کہتے ہیں تو نیکی لکھی جاتی ہے اور اگر برا کہتے ہیں تو برائی لکھی جاتی ہے۔