قبر میں موجود شخص جب باہر نکلنا چاہے تو پائینتی کی طرف سے باہر آئے۔ اس کے بعد قبر بھر دی جائے اور اس کو زمین سے چار انگل بلندکر دیا جائے اور قبر پر اس کے علاوہ کوئی دوسری کوئی مٹی نہ ڈالی جائے اور قبر پر سرہانے کوئی تختی یا اینٹ رکھ دی جائے۔ پھر قبر پر پانی ڈالا جائے۔ پانی کو سر کی طرف سے ڈالنا شروع کرے اور پورا چکر لگا کر سر کے پاس اسی مقام پر پہونچ جائے جہاں سے پانی ڈالنا شروع کیا ہے اگر اس میں کچھ پانی باقی رہ جائے تو اسے درمیانِ قبر میں ڈال دیا جائے ۔