EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
میت کے لئے دعا
اس کے بعد جو بھی چاہے وہ قبر پر اس طرح ہاتھ رکھے کہ انگلیاں کھُلی ہوئی ہوں اور انھیں قبر کی مٹی میں دھنسا دے اور میت کے لئے دعا کرے اور کہے:
اَللّٰهُمَّ اٰنِسْ وَحْشَتَهُ
خدایا اس کی وحشت میں انس عطا فرما۔
وَارْحَمْ غُرْبَتَهُ
اس کی غربت پر رحم فرما،
وَاَسْكِنْ رَوْعَتَهُ
اس کے خوف میں سکون عطا فرما،
وَصِلْ وَحْدَتَهُ
اس کی وحدت کا علاج فرما
وَاَسْكِنْ اِلَيْهِ مِنْ رَحْمَتِكَ
اور اپنی رحمت سے وہ سکون عطا فرما
رَحْمَةً يَسْتَغْنِىْ بِهَا عَنْ رَحْمَةِ مَنْ سِوَاكَ
جس کی بناپر یہ ہر ایک کی رحمت سے بے نیاز ہوجائے
وَ احْشُرْهُ مَعَ مَنْ كَانَ يَتَوَلَّاهُ۔
اور محمدؐ و آل محمدؐ کے ساتھ اسے محشور کرنا۔
جب سب لوگ قبر کے پاس سے واپس چلے جائیں تو اس میت کا قریبی ہو رُک جائے اور اس کے لئے دعائے مغفرت و طلب رحمت کرے اور بقیہ کا زمانہ نہ ہو تو بلند آواز سے کہا ’’یا فلاں بن فلاں‘‘ میت اور اس کے باپ کا نام لے پھر کہے:
يَا۔۔۔بْنِ۔۔۔
اے مرنے والے
اَلله رَبُّكَ‏
ﷲ تیرا رب ہے
وَ مُحَمَّدٌ نَبِيُّكَ
حضرت محمدؐ تیرے نبیؐ ہیں
وَ الْقُرْاٰنُ كِتَابُكَ
اور قرآن تیری کتاب ہے،
وَ الْكَعْبَةُ قِبْلَتُكَ
کعبہ تیرا قبلہ ہے،
وَ عَلِىٌّ اِمَامُكَ
حضرت علیؑ تیرے امام ہیں
وَ الْحَسَنُ وَ الْحُسَيْنُ‏
اور حسنؑ اور حسینؑ
وَ عَلِىَّ بْنَ الْحُسَيْنَِ
علیؑ ابن الحسینؑ،
وَ مُحَمَّدَ بْنَ عَلِيٍّ
محمدؑ ابن علیؑ،
وَ جَعْفَرَ بْنَ مُحَمَّدٍ
جعفرؑ ابن محمدؑ،
وَ مُوْسَىٰ بْنَ جَعْفَرٍ
موسیٰؑ ابن جعفرؑ،
وَ عَلِىَّ بْنَ مُوْسىٰ
علیؑ ابن موسیٰؑ،
وَ مُحَمَّدَ بْنَ عَلِيٍّ
محمدؑ ابن علیؑ،
وَ عَلِىَّ بْنَ مُحَمَّدٍ
علیؑ ابن محمدؑ،
وَالْحَسَنَ بْنَ عَلِىٍّ
حسنؑ ابن علیؑ
وَالقَاۤئِمَ الْحُجَّةَ الْمَهْدِىَّ
اور حضرت قائم حجتؑ ہیں۔
عَلَيْهم السَّلَامُ
درود و سلام ہو ان پر
اَئمَّتُكَ اَئِمَّةُ الْهُدَى الْاَبْرَارُ۔
سب تیرے امام ہیں، وہ امام ہدایت والے خوش کردار ہیں ۔