خدایا اے آسمان و زمین کے پیدا کرنے والے
عَالِمَ الْغَيْبِ وَ الشَّهَادَةِ
غائب و حاضر کے جاننے والے،
الرَّحْمٰنَ الرَّحِيْمَ
اے رحمٰن و رحیم،
اَعْهَدُ اِلَيْكَ فِىْ هٰذِهِ الدُّنْيَا
میں دنیا میں اس بات کا عہد کرتا ہوں کہ
اَنَّكَ اَنْتَ اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ
یقیناً تو وہ االله ہے کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں
وَحْدَكَ لَا شَرِيْكَ لَكَ
تو یکتا ہے تیرا کوئی شریک نہیں
وَاَنَّ مُحَمَّدًا صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ
حضرت محمد ﷺ
عَبْدُكَ وَرَسُوْلُكَ
تیرے بندے اور رسول ہیں۔
اَللّٰهُمَّ فَصَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِهٖ
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَ لَا تَكِلْنِىْ اِلٰى نَفْسِىْ طَرْفَةَ عَيْنٍ اَبَدًا
اور ہمیں پلک جھپکنے کے برابر بھی خود ہمارے حوالے نہ کردینا
وَلَاۤ اِلىٰ اَحَدٍ مِّنْ خَلْقِكَ
اور نہ کسی مخلوق کے حوالے کرنا،
فَاِنَّكَ اِنْ وَكَلْتَنِىْ اِلَيْهَا
اس لیے کہ اگر تو نے مخلوقات کے حوالے کردیا
تُبَاعِدْنِىْ مِنَ الْخَيْرِ
تو گویا مجھے خیر سے دور کردیا
وَتُقَرِّبْنِىْ مِنَ الشَّرِّ
اور شر سے قریب کردیا۔
اَىْ رَبِّ لَاۤ اَثِقُ اِلَّا بِرَحْمَتِكَ
خدایا میرا اعتماد صرف تیری رحمت پر ہے
فَصَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِهِ الطَّيِّبِيْنَ
لہٰذا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَاجْعَلْ لِىْ عِنْدَكَ عَهْدًا
اور میرے لیے وہ عہد قرار دے
تُؤَدِّيْهِ اِلَىَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ
جس کو روزِ قیامت ادا کردے
اِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيْعَادَ۔
اس لیے کہ تو اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرتا ہے۔
۱۲عدۃ الداعی میں حضرت امام جعفر صادقؑ سے روایت ہے کہ جو شخص بھی نماز صبح کے بعد کسی سے بات کرنے سے پہلے کہے۔
رَبِّ صَلِّى عَلىٰ مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مَحَمَّدٍ وَّ اَهْلِ بَيْتِ مُحَمَّدٍ۔
پروردگارا! محمدؐ اور ان کے اہل بیتؑ پر رحمت فرما۔
تو خداوند عالم اس کے چہرے کو آتشِ جہنم سے محفوظ کر دے گا۔ اور ابن بابویہ نے ثواب الاعمال میں معتبر سند کے ساتھ روایت کی ہے کہ نماز صبح کے بعد سو بار
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ۔
پروردگارا رحمت نازل فرما محمدؐ و آل محمدؐ پر
کہو تاکہ خداوند عالم تمہارے چہرے کو آتشِ جہنم سے محفوظ رکھے اور دوسری روایت میں ہے کہ کسی سے بات کرنے سے پہلے سو بار کہے
يَا رَبِّ صَلِّ عَلىٰ مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ
پروردگارا رحمت نازل فرما محمدؐ و آل محمدؐ پر
وَّ اَعْتِقْ رَقَبَتِىْ مِنَ النَّارِ۔
اور میری گردن کو آتشِ جہنّم سے آزاد کردے۔