پناہ مانگتا ہوں میں اللَّه کی شیطان مردود سے
پہلی رکعت میں سورۂ الحمد و توحید پڑھے اور دوسری رکعت میں سورۂ حمد و قل یا ایہا الکٰفرون پڑھے۔ اس سے فارغ ہونے کے بعد تعقیبات میں جو تین تکبیریں ذکر کی گئی ان کو تسبیح فاطمہ زہراؑ کے ساتھ پڑھے اور اس کے بعد کہے
اَللّٰهُمَّ اِنّى ضَعِيْفٌ
خدایا میں کمزور ہوں
فَقَوِّ فِىْ رِضَاكَ ضَعْفِىْ
مجھے طاقت عنایت فرما
وَ خُذْ اِلَى الْخَيْرِ بِنَاصِيَتِىْ
اور مجھے خیر کی طرف کھینچ کر پہنچادے۔
وَاجْعَلِ الْاِيْمَانَ مُنْتَهٰى رِضَاۤئِیْ
ایمان کو میری رضا کی انتہا قرار دے دے
وَبَارِكْ لِىْ فِيْمَا قَسَمْتَ لِىْ
اور جو کچھ رزق تو نے دیا ہے اسی میں برکت عنایت فرمادے۔
وَ بَلِّغْنِىْ بِرَحْمَتِكَ كُلَّ الَّذِىْ اَرْجُوْ مِنْكَ
اپنی رحمت سے ہر وہ چیز مجھے عطا فرمادے جس کا میں امیدوار ہوں۔
وَاجْعَلْ لِىْ وُدًّا
میرے لیے لوگوں کے دلوں میں
وَسُرُوْرًا لِلْمُؤْمِنِيْنَ
محبّت اور خوشی قرار دے
وَعَهْدًا عِنْدَكَ۔
اور اپنی بارگاہ میں اہل قرار دے۔