EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
غروب کے وقت کی دعائیں
غروب کے نزدیک بہتر ہے کہ مسجد کی طرف جانے میں جلدی کرو اور جب آفتاب زرد ہو جائے تو یہ دعا پڑھو۔
اَمْسٰى ظُلْمِىْ مُسْتَجِيْرًا بِعَفْوِكَ
وَاَمْسَتْ ذُنُوْبِىْ مُسْتَجِيْرَةً بِمَغْفِرَتِكَ
وَاَمْسٰى خَوْفِىْ مُسْتَجِيْرًا بِاَمَانِكَ
وَاَمْسٰى ذُلِّىْ مُسْتَجِيْرًا بِعِزِّكَ
وَاَمْسٰى فَقْرِىْ مُسْتَجِيْرًا بِغِنَاكَ
وَاَمْسٰى وَجْهِىَ الْبَالِىْ مُسْتَجِيْرًا بِوَجْهِكَ الدَّاۤئِمِ الْبَاقِىْ
اَللّٰهُمَّ اَلْبِسْنِىْ عَافِيَتَكَ
وَغَشِّنِىْ بِرَحْمَتِكَ
وَجَلِّلْنِىْ كَرَامَتَكَ
وَقِنِىْ شَرَّ خَلْقِكَ مِنَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ
يَاۤ اَللهُ يَا رَحْمٰنُ يَا رَحِيْمُ۔
اور بہتر یہ ہے کہ اس وقت تسبیح و استغفار میں مشغول رہو کہ اس وقت کی فضیلت قبل طلوع آفتاب کے برابر ہے۔ خداوند عالم کا ارشاد گرامی ہے۔
وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ وَ قَبْلَ الْغُرُوُبِ۔
امام صادقؑ سے منقول ہے کہ جب سورج کا رنگ بدل جائے یعنی سورج ڈوبنے والا ہو تو خداوند عالم کا ذکر کرو اور اگر تم ایسے لوگوں کے درمیان ہو جو تمہیں مشغول بنائے ہوں تو اٹھ جاؤ اور دعا کرو۔ یعنی ان کے پاس سے اٹھ کر دعا میں مشغول ہو جاؤ۔
وقت غروب کے آداب
غروب کے وقت یہ کہو۔
يَا مَنْ خَتَمَ النُّبُوَّةَ بِمُحَمَّدٍ
صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ
اِخْتِمْ لِىْ فِىْ يَوْمِىْ هٰذَا بِخَيْرٍ
وَشَهْرِىْ بِخَيْرٍ
وَسَنَتِىْ بِخَيْرٍ
وَعُمْرِىْ بِخَيْرٍ۔
اور استعاذہ اور تہلیل ماثورہ پڑھو جن کوہم صبح و شام کی دعاؤں میں ذکر کریں گے۔
اس کے بعد اپنے ہاتھ کو سر پر رکھ کر چہرے کی طرف کھینچو اور اپنے ہاتھ سے اپنی داڑھی کو پکڑ کر کہو۔
اَحَطْتُ عَلٰى نَفْسِىْ وَاَهْلِىْ
وَمَالِىْ وَوَلَدِىْ
مِنْ غَاۤئِبٍ وَشَاهِدٍ
بِاللّٰهِ الَّذِىْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ
عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ
الرَّحْمٰنُ الرَّحِيْمُ
الْحَىُّ الْقَيُّوْمُ
لَا تَاخُذُهُ سِنَةٌ وَّلَا نَوْمٌ۔۔۔۔
تک پڑھو۔
اَلْعَلِىُّ الْعَظِيْمُ۔