EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
آداب وضو
بہتر ہے کہ وضو کرتے وقت روبقبلہ بیٹھے اور پانی کا برتن اپنے داہنی جانب رکھے اور جب پانی پر نظر پڑے تو یہ دعا پڑھے
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِىْ جَعَلَ الْمَاۤءَ طَهُوْرًا
حمد ہے خدا کے لیے جس نے پانی کو پاکیزہ بنایا
وَلَمْ يَجْعَلْهُ نَجِسًا۔
اور اُسے ناپاک نہیں بنایا۔
پھر برتن میں ہاتھ ڈالنے سے پہلے ہاتھوں کو دھو لے اور یہ دعا پڑھے
بِسْمِ اللّٰهِ وَبِاللّٰهِ
اللہ کے نام اور اللہ ہی کے سہارے ،
اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِىْ مِنَ التَّوَّابِيْنَ
خدایا مجھ کو توبہ کرنے والوں میں
وَاجْعَلْنِىْ مِنَ الْمُتَطَهِّرِيْنَ۔
اور پاکیزہ رہنے والوں میں قرار دے دے۔
اس کے بعد تین چلو پانی لے کر تین بار کلی کرے اور کہے
اَللّٰهُمَّ لَقِّنِىْ حُجَّتِىْ يَوْمَ اَلْقَاكَ
خدایا روزِ قیامت مجھے میری حجّت کی تلقین کرنا
وَاَطْلِقْ لِسَانِىْ بِذِكْرَاكَ۔
اور اپنے ذکر سے میری زبان کو رواں بنا دینا۔
اس کے بعد تین بار ناک میں پانی ڈالے اور کہے
اَللّٰهُمَّ لَا تُحَرِّمْ عَلَىَّ رِيْحَ الْجَنَّةِ
خدایا میرے لیے جنّت کی خوشبو کو حرام نہ قرار دینا
وَاجْعَلْنِىْ مِمَّنْ يَشَمُّ رِيْحَهَا
اور ان لوگوں میں قرار دینا جو جنّت کی خوشبو سے
وَرَوْحَهَا وَطِيْبَهَا۔
اور اس کی پاکیزہ فضا سے مستفیض ہوسکیں۔
پھر چہرہ پر پانی ڈالے اور کہے
اَللّٰهُمَّ بَيِّضْ وَجْهِىْ يَوْمَ تَسْوَدُّ الْوُجُوْهُ
خدایا ہمارے چہرہ کو اس دن روشن کردینا جس دن چہرے سیاہ ہوجائیں
وَلَا تُسَوِّدْ وَجْهِىْ يَوْمَ تَبْيَضُّ الْوُجُوْهُ۔
اور اس دن چہرہ کو سیاہ نہ کرنا جس دن چہرے روشن ہوجائیں۔
اسکے بعد داہنے ہاتھ پر پانی ڈالتے ہوئے کہے
اَللّٰهُمَّ اَعْطِنِىْ كِتَابِىْ بِيَمِيْنِىْ
خدایا! میرا نامۂ اعمال میرے دائیں ہاتھ میں دینا
وَالْخُلْدَ فِى الْجِنَانِ بِيَسَارِىْ
مجھے ہمیشہ جنّت میں رہنے کا اختیار دینا
وَحَاسِبْنِىْ حِسَابًا يَسِيْرًا۔
اور میرا حساب سہولت کے ساتھ لینا۔
اس کے بعد بایاں ہاتھ دھوتے ہوئے کہے
اَللّٰهُمَّ لَا تُعْطِنِىْ كِتَابِىْ بِشِمَالِىْ
خدایا میرے نامۂ اعمال کو بائیں ہاتھ میں
وَلَا مِنْ وَرَاۤءِ ظَهْرِىْ
یا پشت کی طرف سے نہ دینا
وَلَا تَجْعَلْهَا مَغْلُوْلَةً اِلٰى عُنُقِىْ
اور نہ میرے ہاتھوں کو میری گردن سے باندھ دینا۔
وَاَعُوْذُ بِكَ مِنْ مُقَطَّعَاتِ النِّيْرَانِ۔
میں جہنّم کے انگاروں سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔
اس کے بعد دائیں ہاتھ کی تری سے سر کا مسح کرتے ہوئے کہے
اَللّٰهُمَّ غَشِّنِىْ رَحْمَتَكَ وَبَرَكَاتِكَ۔
خدایا! مجھے اپنی رحمت اور برکتوں میں ڈھانک دے۔
پھر پیروں کا مسح کرے اور یہ پڑھے
اَللّٰهُمَّ ثَبِّتْنِىْ عَلَى الصِّرَاطِ
خدایا مجھے صراط پر اس دن ثابت قدم رکھنا
يَوْمَ تَزِلُّ الْاَقْدَامُ
جس دن سارے قدم پھسل رہے ہیں۔
وَاجْعَلْ سَعْيِىْ فِيْمَا يُرْضِيْكَ عَنِّىْ
میری سعی کو ان کاموں میں قرار دینا جو تجھے راضی کرسکیں
يَا ذَاالْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ۔
اے صاحبِ جلال و اکرام
وضو ختم ہو جانے کے بعد یہ کہے
اَللّٰهُمَّ اِنّى اَسْئَلُكَ تَمَامَ الْوُضُوْءِ
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ میرا وضو بھی کامل ہو،
وَتَمَامَ الصَّلَاةِ
میری نماز بھی کامل ہو
وَتَمَامَ رِضْوَانِكَ وَالْجَنَّةَ۔
اور میرے لیے تیری رضا و جنّت بھی کامل ہو۔
اور یہ بھی کہے
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ۔
حمد ہے خدا کے لیے جو عالمین کا رب ہے۔
آخر میں تین بار سورۂ انّا انزلناہ پڑھے اور خوشبو لگا کر انتہائی اطمینان اور وقار کے ساتھ مسجد کی طرف جائے