EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
سرمہ لگانے کے آداب
سونے سے پہلے سات سلائی سرمہ لگائے ، چار سلائیاں دائیں آنکھ میں اور تین سلائیاں بائیں آنکھ میں اور سرمہ لگاتے ہوئے یہ دعا پڑھے۔
اَللّٰهُمَّ اِنّىْ اَسْئَلُكَ بِحَقِّ مُحَمَّدٍ
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ
وَاٰلِ مُحَمَّدٍ اَنْ تُصَلِىَّ عَلٰى مُحَمَّدٍ
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ وَ اَنْ تَجْعَلَ النُّوْرَ فِىْ بَصَرِىْ
میری بصارت میں نور عطا فرما۔
وَالْبَصِيْرَةَ فِىْ دِيْنِىْ
میرے دین میں بصیرت عطا فرما،
وَالْيَقِيْنَ فِىْ قَلْبِىْ
میرے دین میں یقین،
وَالْاِ خْلَاصَ فِىْ عَمَلِىْ
عمل میں اخلاص
وَالسَّلَامَةَ فِىْ نَفْسِىْ
اور نفس میں سلامتی
وَالسَّعَةَ فِىْ رِزْقِىْ
اور رزق میں وسعت عطا فرما
وَالشُكْرَ لَكَ اَبَدًا مَّا اَبْقَيْتَنِىْ
اور توفیق دے کہ میں جب تک زندہ رہوں تیری نعمتوں کا شکریہ ادا کروں۔
اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيْرٌ۔
تو ہر شئے پر قادر ہے، مختار ہے۔
بہتر یہ ہے کہ طلوع صبح کے بعد سے لے کر طلوع آفتاب تک اور عصر کے بعد مغرب تک نہ سوئے اور جب سونا چاہے تو روشنی گُل کرکے روبقبلہ سوئے اور جس چھت پر چار دیواری نہ ہو اس پر نہ سوئے اور اگر خواب دیکھے تو اس کو ہر شخص سے بیان نہ کرے مگر یہ کہ وہ عالم ، ناصح اور مہربان انسان ہو۔