خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما اوّلین میں،
وَ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ فِى الْاٰخِرِيْنَ
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما آخرین میں،
وَ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ فِى الْمَلَاۤءِ الْاَعْلٰى
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما ملاء اعلیٰ میں،
وَ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ فِى الْمُرْسَلِيْنَ
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما مرسلین کے درمیان،
اَللّٰهُمَّ اَعْطِ مُحَمَّدًا
خدایا حضرت محمدؐ کو
الْوَسِيْلَةَ وَ الشَّرَفَ
وسیلۂ شرف،
وَالْفَضِيْلَةَ وَالدَّرَجَةَ الْكَبِيْرَةَ
فضیلت اور عظیم درجہ عنایت فرما۔
اللّٰهُمَّ اِنِّىْ اٰمَنْتُ بِمُحَمَّدٍ وَّ اٰلِهٖ وَ لَمْ اَرَهُ
خدایا میں محمدؐ و آل محمدؐ پر ایمان لایا ہوں اگرچہ میں نے ان کو دیکھا نہیں
فَلَا تَحْرِمْنِىْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ رُؤْيَتَهُ
لہٰذا قیامت کے دن ان کی زیارت سے محروم نہ کرنا،
وَارْزُقْنِىْ صُحْبَتَهُ
ان کی صحبت میں جگہ دینا،
وَ تَوَفَّنِىْ عَلٰى مِلَّتِهٖ
ان کی ملّت پر دنیا سے اٹھانا
وَاسْقِنِىْ مِنْ حَوْضِهٖ
اور ان کے حوضِ کوثر سے
مَشْرَبًا رَوِيًّا
یوں سیراب کرنا
ساۤئِغًا هَنِيْئًا
جس کے بعد پھر تشنگی کا
لَّا اَظْمَاۤءُ بَعْدَهُ اَبَدًا
احساس نہ پیدا ہو
اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيْرٌ
کہ تو ہر شئی پر قادر ہے۔
اَللّٰهُمَّ كَمَا اۤمَنْتُ بِمُحَمَّدٍ
پروردگار جس طرح میں حضرت محمدؐ
صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهٖ وَ لَمْ اَرَهُ
صلی اللہ علیہ و آلہ پر ایمان لایا
فَاَرِنِىْ فِى الْجِنَانِ وَجْهَهُ
اور انھیں نہیں دیکھا اب جنّت میں انھیں دیکھ لوں۔
اَللّٰهُمَّ بَلِّغْ رُوْحَ مُحَمَّدٍ
خدایا تو ہی پیغمبرؐ کو میری طرف سے
عَنِّىْ تَحِيَّةً كَثِيْرَةً وَ سَلَامًا۔
تحیۃ و سلام پہنچا دے۔
شیخ عباس قمیؒ فرماتے ہیں کہ یہ صلوات وہی صلوات ہے جس کو کفعمیؒ نے حضرت امام جعفر صادقؑ سے نقل کیا ہے کہ جو شخص صلوات کے ذریعہ محمدؐ و آل محمدؐ کو خوش کرنا چاہے وہ اس صلوات کو پڑھے ہم نے مفاتیح میں اعمال عرفہ میں اس کا ذکر کر دیا ہے۔
صبح و شام کی دعائیں بہت زیادہ ہیں جن کا ذکرکا یہاں اس سے زیاٍدہ امکان نہیں ہے۔ بابِ چہارم میں دس دعاؤں کا ذکر آئے گا جو کافی سے نقل ہوئی ہیں اور ان کو صبح و شام پڑھا جاتا ہے اور اگر کسی کے پاس وقت ہو تو یہ دعائیں پڑھے۔ دعائے عشرات وہ دعا ہے جو دعائے یستشیر کے نام سے مشہور ہے ، اور دعائے نور، دعائے عہد۔ اللھم ربَّ النّور العظیم۔ یہ دعائیں مفاتیح میں موجود ہیں۔
اور خاکِ شفا کے آداب میں بھی دعائیں ذکر کی گئی ہیں جیسے دعائے :۔
اَصْبَحْتُ اَللّٰهُمَّ مُعْتَصِمًا بِذَمَامِكَ۔۔
صبح کی میں نے اے معبود کہ محفوظ ہوں تیری نگہداری وتیری پناہ میں ۔۔۔