اَنْ تُصَلِّىَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ وَّ اَنْ تَفْعَلَ بِىْ كَذَا وَ كَذَا۔۔۔
یہ سوال کرتا ہوں کہ محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما اور میری حاجتوں کو پورا عطا فرما۔
حضرت امام علی نقی علیہ السلام کی طرف منسوب ہے۔ وہ نماز عصر کے دو ساعت بعد سے لے کر سورج زرد ہونے سے پہلے تک ہے۔
يَا مَنْ عَلَا فَعَظُمَ يَا مَنْ تَسَلَّطَ فَتَجَبَّرَ وَ تَجَبَّرَ فَتَسَلَّطَ يَا مَنْ عَزَّ فَاسْتَكْبَرَ فِىْ عِزِّهِ يَا مَنْ مَدَّ الظِّلَّ عَلٰى خَلْقِهٖ يَا مَنْ اِمْتَنَّ بِالْمَعْرُوْفِ عَلٰى عِبَادِهِ يَا عَزِيْزًا ذَا انْتِقَامٍ يَا مُنْتَقِمًا بِعِزَّتِهِ مِنْ اَهْلِ الشِّرْكِ اَسْئَلُكَ بِحَقِّ عَلِىِّ بْنِ مُحَمَّدٍ عَلَيْهِمَا السَّلَامُ وَ اُقَدِّمُهُ بَيْنَ يَدَىْ حَواۤئِجِىْ اَنْ تُصَلِّىَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ وَ اَنْ تَفْعَلَ بِىْ كَذَا وَ كَذَا۔۔۔
اے وہ خدا جو بلندی میں عظیم ہے، صاحبِ عزّت ہے اور اپنی عزّت میں بزرگ تر ہے۔ اے وہ خدا جس کا سایۂ رحمت ساری مخلوقات پر ہے۔ جس نے اپنے بندوں پر نیکیوں کا احسان فرمایا ہے۔ وہ عظیم صاحبِ انتقام ہے انتقام کا لینے والا ہے اہلِ شرک سے میں تجھ سے علیؑ بن محمدؑ کے واسطے سے اور انھیں مقدّم کرکے سوال کرتا ہوں کہ محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما اور ہمارے ساتھ وہ برتاؤ کرنا جس کا تو اہل ہے۔
اپنی حاجت طلب کریں۔