EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
ہر روز کی منقول و ماثور دعا
قطب راوندیؒ نے اپنی کتاب دعوات میں امام رضا علیہ السلام سے روایت کی ہے کہ حضرت رسول ؐ خدا نے فرمایا ہے جو شخص یہ چاہتا ہے کہ مجاہدین سے زیادہ آسمان پر اس کی تعریف کی جائے تو ہر روز یہ دعا پڑھے اگر اسے کوئی حاجت ہو گی تو وہ پوری ہو جائے گی اور اگر کوئی دشمن ہو گا تو اس پر غلبہ حاصل ہو گا اور قرض دار ہو گا تو ادا ہو جائے گا اور اگر کوئی ہم و غم ہو گا تو دور ہو جائے گا۔ یہ دعا سات آسمانوں سے بلند ہو کر لوح محفوظ تک پہنچ جاتی ہے تاکہ اس پر اس کے لئے اسے لکھا جائے۔ یہ دعا یہ ہے:۔
سُبْحَانَ اللّٰهِ كَمَا يَنْبَغِىْ لِلّٰهِ وَالْحَمْدُلِلّٰهِ كَمَا يَنْبَغِىْ لِلّٰهِ وَ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ كَمَا يَنْبَغِىْ لِلّٰهِ وَاللّٰهُ اَكْبَرُ كَمَا يَنْبَغِىْ لِلّٰهِ وَ لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ وَ صَلَّى اللّٰهُ عَلٰى مُحَمَّدٍ النَّبِىِّ وَ عَلٰى اَهْلِ بَيْتِهِ وَ جَمِيْعِ الْمُرْسَلِيْنَ وَالنَّبِيِّيْنَ حَتّٰى يَرْضَى اللّٰهُ۔