EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
یوشع بن نون کا مکتوب
معتبر سند کے ساتھ امام رضاؑ سے منقول ہے کہ حضرت رسولؐ خدا کے اصحاب میں سے کسی کو ایک خط ملا اور وہ لے کر آپ کی خدمت میں آیا تو حضرت نے حکم دیا اور اعلان کیا گیا کہ سب اصحاب حاضر ہو جائیں پھرآپ منبر پر تشریف لے گئے اور فرمایا یہ وہ خط ہے جسے جنابِ موسیٰؑ کے وصی یوشع بن نون نے لکھا تھا اور خط کا مضمون یہ تھا۔
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔ بے شک تمہارا پروردگار تمہارا دوست اور تم پر مہربان ہے اور بے شک بندوں میں سب سے برتر گمنام متقی ہیں اور سب سے برترین وہ ہے جس کی طرف باطل ریاست کی بنا پر لوگوں کی انگلی اٹھتی ہو۔ لہٰذا جو شخص کامل ثواب حاصل کرنا چاہے اور خداوند متعال کی تمام نعمتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہے تو وہ ہر روش یہ دعا پڑھے۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
خدا کے نام سے جو بڑا رحم کرنے والا مہربان ہے
سُبْحَانَ اللّٰهِ كَمَا يَنْبَغِىْ لِلّٰهِ
اللہ کی تسبیح اسی طرح جس کا سزاوار ہے
وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ كَمَا يَنْبَغِىْ لِلّٰهِ
اس کی حمد اسی شان سے جو اس کے لائق ہے۔
وَ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ كَمَا يَنْبَغِىْ لِلّٰهِ
اس کی وحدانیت کا اقرار اسی طرح ہے جس طرح سزاوار ہے۔
وَ لَا حَوْلَ وَلَاقُوَّةَ اِلَّا بِاللهِ
اس کے علاوہ کسی کے پاس کوئی طاقت نہیں ہے۔
وَ صَلَّى اللّٰهُ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اَهْلِ بَيْتِهِ النَّبِىِّ الْاُمِّىِّ
اللہ محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل کرے
وَ عَلٰى جَمِيْعِ الْمُرْسَلِيْنَ وَالنَّبِيِّيْنَ
اور تمام مرسلین اور انبیاء پر رحمت نازل کرے
حَتّٰى يَرْضَى اللّٰهُ۔
یہاں تک کہ اللہ راضی ہوجائے۔
بلد الامین میں حضرت رسولؐ اکرم سے روایت ہے کہ جو شخص ہر روز دس بار :۔
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
خدا کے نام سے جو بڑا رحم کرنے والا مہربان ہے
لَا حَوْلَ‏ وَ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللهِ الْعَلِىِّ الْعَظِيْمِ۔
نہیں کوئی طاقت و قوت مگر وہ جو بلند و بزرگ خدا سے ہے۔
لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللهِ الْعَلِىِّ الْعَظِيْمِ۔
کہے گا وہ گناہوں سے اپنے روز پیدائش کی طرح پاک ہو جائے گا اور خداوند عالم اس سے ستّر قسم کی بلاؤں کو دور کرے گا جن میں دیوانگی، برص، جذام، فالج وغیرہ شامل ہیں اور خداوند ستّر ہزار فرشتے مقرر کرے گا جو اس کے لئے استغفار کرتے رہیں گے۔ اور حضرت امام جعفر صادقؑ سے منقول ہے کہ جو شخص ہر روز سو ۱۰۰؍ مرتبہ :۔
نہیں کوئی طاقت و قوت مگر وہ جو بلند و بزرگ خدا سے ہے۔
کہے فقر و تنگدستی اس کے نزدیک نہیں آ سکتی ہے اور جو شخص ہر روز سو ۱۰۰؍ مرتبہ :۔ کہے گا خداوند عالم اس کے بدن کو جہنم کی آگ پر حرام کر دے گا۔
سُبْحَانَ اللهِ
پاک و پاکیزہ ہے وہ خدا
وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ
اور حمد اسی کے لیے ہے۔
وَ لَاۤ اِلٰهِ اِلَّا اللهُ
اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔