EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
دعا تکبیرات
اس کے بعد نماز کے لئے تیار ہو جائے اور اپنے دل کو اچھی طرح آمادہ کرے اور اپنی ذلت اور پستی اور اس کے مقابلہ میں اپنے پروردگار کی عظمت و جلال کا تصور کرے اور اس انداز سے کھڑا ہو جیسے اسے دیکھ رہا ہواور اس بات سے حیا کرےکہ زبان سے سے اس سے باتیں کرے اور دل کسی دوسرے کی طرف متوجہ ہو۔انتہائی وقار اور سنجیدگی کے ساتھ خضوع و خشوع کی حالت میں اپنے ہاتھ کو گھٹنوں سے اوپر رانوں پر رکھے اور دونوں قدموں کے درمیان تین انگلیوں سے لے کر ایک بالشت کا فاصلہ رکھے اور نگاہ سجدہ گاہ پر رکھے پھر نماز صبح کی نیت کرے قربۃً الیَ اللہ اور تکبیرۃالاحرام کہے اور مستحب یہ ہے کہ چھ تکبیریں اور کہے اور ہر تکبیر میں ہاتھوں کو کانوں تک اٹھائے اور ہتھیلیاں روبقبلہ ہوں اور انگوٹھے کے علاوہ تمام انگلیاں ملی ہوئی ہوں
اَللّٰهُمَّ اَنْتَ الْمَلِكُ الْحَقُّ الْمُبِيْنُ
خدایا تو ہی بادشاہِ حق اور واضح کرنے والا ہے۔
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ سُبْحَانَكَ
تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں۔ تو بے نیاز ہے۔
اِنّى ظَلَمْتُ نَفْسِىْ
میں نے اپنے اوپر ظلم کیا ہے
فَاغْفِرْ لِىْ ذَنْبِىْ
لہٰذا میرے گناہ کو معاف کردے
اِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّاۤ اَنْتَ۔
کہ تیرے علاوہ کوئی معاف کرنے والا نہیں ہے۔
اور تیسری تکبیر کے بعد یہ دعا پڑھے
لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ
میں تیری بارگاہ میں حاضر ہوں،
وَالْخَيْرُ فِىْ يَدَيْكَ
سارا خیر تیرے ہاتھ میں ہے۔
وَالشَّرُّ لَيْسَ اِلَيْكَ
شر کا تجھ سے کوئی تعلق نہیں۔
وَالْمَهْدِىُّ مَنْ هَدَيْتَ
ہدایت یافتہ وہ ہے جس کو تو ہدایت دے۔
عَبْدُكَ وَابْنُ عَبْدَيْكَ
تیرا بندہ، تیرے بندوں کا فرزند،
ذَلِيْلٌ بَيْنَ يَدَيْكَ
تیری بارگاہ میں ذلیل،
مِنْكَ وَبِكَ وَلَكَ وَاِلَيْكَ
تجھ ہی سے، تیرے ہی ذریعہ، تیرے ہی لیے اور تیری ہی طرف۔
لَا مَلْجَاۤءَ وَلَا مَنْجٰی
کوئی پناہ گاہ، کوئی منزل نجات
وَلَا مَفَرَّ مِنْكَ اِلَّاۤ اِلَيْكَ
اور کوئی مفر تیرے علاوہ نہیں ہے۔
سُبْحَانَكَ وَحَنَانَيْكَ
تو بے نیاز ہے، بابرکت ہے،
تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ
بلند و بزرگ و برتر ہے،
سُبْحَانَكَ رَبَّ الْبَيْتِ الْحَرَامِ۔
بیت الحرام کا مالک ہے۔
پانچویں تکبیر ے بعد کہے
وَجَّهْتُ وَجْهِىَ لِلَّذِىْ فَطَرَ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضَ
خدایا میں اپنا رُخ کیے ہوں اس خدا کی طرف جو آسمان و زمین کا خالق ہے۔
عَالِمِ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ
غائب و حاضر کا جاننے والا ہے۔
حَنِيْفًا مُسْلِمًا
میں باطل سے کترا کر اس کا اطاعت گزار بندہ ہوں
وَمَا اَنَا مِنَ الْمُشْرِكِیْنَ
اور مشرکین میں نہیں ہوں،
اِنَّ صَلَاتِىْ وَنُسُكِىْ
میری نماز، میری عبادتیں،
وَمَحْيَاىَ وَمَمَاتِىْ
میری زندگی اور میری موت
لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ
سب اسی خدا کے لیے ہیں جو ربّ العالمین ہے۔
لَا شَرِيْكَ لَهُ
اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔
وَبِذٰلِكَ اُمِرْتُ
اسی کا مجھے حکم دیا گیا ہے
وَاَ نَا مِنَ الْمُسْلِمِيْنَ۔
اور میں اس کے اطاعت گذار بندوں میں ہوں۔
اورساتویں تکبیر کے بعد کہے
اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيْمِ۔
پناہ مانگتا ہوں میں اللَّه کی شیطان مردود سے